جمعرات 3 ستمبر 2026 - 13:20
نیشنل پیغامِ امن کمیٹی پاکستان کا گلگت بلتستان کا اہم دورہ: فرقہ واریت، تکفیر، انتہا پسندی اور فکری انتشار کے خاتمے، بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت پر مشاورت

حوزہ/نیشنل پیغامِ امن کمیٹی پاکستان کے اراکین نے گلگت بلتستان کا اہم دورہ کیا؛؛دورے کا آغاز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ سے ایک تفصیلی اور بامقصد نشست سے ہوا، جس میں گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال، عوام کے مسائل، ان کی حب الوطنی اور پاکستان کے ساتھ والہانہ وابستگی، عوام کے حقوق، تعلیمی صورتحال اور شرحِ خواندگی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل پیغامِ امن کمیٹی پاکستان کا گلگت بلتستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ دورے کا آغاز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب امجد حسین ایڈووکیٹ سے ایک تفصیلی اور بامقصد نشست سے ہوا، جس میں گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال، عوام کے مسائل، ان کی حب الوطنی اور پاکستان کے ساتھ والہانہ وابستگی، عوام کے حقوق، تعلیمی صورتحال اور شرحِ خواندگی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نیشنل پیغامِ امن کمیٹی پاکستان کا گلگت بلتستان کا اہم دورہ: فرقہ واریت، تکفیر، انتہا پسندی اور فکری انتشار کے خاتمے، بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت پر مشاورت

ملاقات میں بالخصوص گلگت بلتستان میں فرقہ واریت،تکفیر،شدت پسندی، انتہا پسندی اور فکری انتشار کے خاتمے، بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے خطے کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کمیٹی امن و اتحاد کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کے ساتھ معاونت کرے گی۔

اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے رکن علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان کے لیے خدمات، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی حسن،اور معاشی وسائل سے مالامال خطہ ہے اگر ہم سب مل کر اتحاد و وحدت کے ساتھ اس خطے کی ترقی اور خوشحالی اور حقوق کے لیے کام کریں تو گلگت بلتستان نہ صرف امن کا گہوارہ بن سکتا ہے بلکہ یہاں سیاحت، تعلیم اور معاشی ترقی کے وسیع امکانات بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

نیشنل پیغامِ امن کمیٹی پاکستان کا گلگت بلتستان کا اہم دورہ: فرقہ واریت، تکفیر، انتہا پسندی اور فکری انتشار کے خاتمے، بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت پر مشاورت

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ فرقہ واریت اور تعصبات کسی بھی معاشرے کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ آج ہم گلگت بلتستان آئے ہیں تو اس عزم کے ساتھ آئے ہیں کہ ان شاء اللہ اس خطے کو ہر قسم کی فرقہ واریت، فکری انتشار، شدت پسندی اور انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں موجود تمام علماء کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات ایک خوبصورت گلدستے کی مانند ہیں اور ہم سب مل کر امن، اتحاد اور وحدت کے اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha