حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہفتہ وحدت کے پرمسرت موقع پر حوزہ علمیہ قم کے سطوح عالی کے نامور اساتذہ اور ممتاز مدرسین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، شعبہ قم کا دورہ کیا۔ اس وفد میں استادِ سطح عالی و مدرسِ نخبہ حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین آقای افخمی اردکانی، رئیس مدارج علمی حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین آقای افتخاری، امام جماعت مسجد امام حسن عسکری (ع) و ممتاز خطیب حجت الاسلام والمسلمین آقای بخشندہ اور مدیر آموزش مؤسسہ خاتم النبیین حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن ولی شامل تھے۔
وفد کی دفتر آمد پر مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، شعبہ قم حجت الاسلام والمسلمین شیخ بشارت حسین زاہدی اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ ضیغم عباس جواد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
نشست کا آغاز حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسن ولی کی جانب سے وفد کے اراکین کے تعارف سے ہوا۔ بعد ازاں مدیر دفتر شیخ بشارت حسین زاہدی نے وفد کے تمام اراکین کو خوش آمدید کہا اور دفتر کی علمی و انتظامی سرگرمیوں کا اجمالی تعارف پیش کیا۔

اس موقع پر شیخ بشارت حسین زاہدی نے پاکستان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی اتحاد بین المسلمین اور وحدت امت کے لیے گزشتہ کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد، خدمات اور بصیرت افروز اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا: پاکستان میں اتحاد و وحدت بین المسلمین کے فروغ، بین المسالک ہم آہنگی کے قیام اور امت مسلمہ کو باہمی اختلافات سے محفوظ رکھنے کے لیے علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے مختلف ادوار میں اتحاد امت کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔
وفد کے معزز اراکین نے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اتحاد امت کے حوالے سے انجام دی جانے والی کاوشوں، پائیدار اقدامات اور بصیرت کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور ان کی سلامتی، طولِ عمرِ بابرکت اور توفیقاتِ خیر میں روزافزوں اضافے کے لیے خصوصی دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ نشست کے اختتام پر وفد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین آقای افخمی اردکانی کی اقتدا میں باجماعت نماز مغربین ادا کی گئی۔










آپ کا تبصرہ