اتوار 1 فروری 2026 - 18:24
رہبر معظم انقلاب پر پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں

حوزہ / شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کا دورہ کیا اور دفتر کی کابینہ اور مجلس نظارت کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ مجلس نظارت کے دبیر حجۃ الاسلام منیر حسین عسکری اور دبیر دفتر، نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام بشارت حسین زاہدی کے علاوہ کابینہ اور نظارت کے اراکین نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام منیر عسکری نے فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جناب ناصر انقلابی صاحب نے زائرین کے امور پر گفتگو کی۔

رہبر معظم انقلاب پر پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں

علامہ عارف واحدی نے گفتگو کرتے ہوئے دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ قم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کے علمائے کرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پاکستان کے اہم ملکی، مذہبی و سیاسی امور کے علاوہ تنظیمی مسائل پر تفصیل سے خطاب کیا۔

انہوں نے خطاب میں پاکستان کے استحکام، امن و سلامتی اور مختلف مسالک کے درمیان وحدت و اتحاد کے لئے قیادت کے کردار کو تفصیل سے بیان کیا۔

علامہ عارف واحدی نے قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت اور حکمت عملی کو بیان کرتے ہوئے کہا: ملکی استحکام اور امن کے لئے قائد محترم کا بنیادی کردار ہے۔ حقوقِ تشیع کے لئے قومی پلیٹ فارم کی خدمات کو بیان کیا۔

مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل نے جی بی انتخابات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: قائد محترم نے سیاسی انتخاباتی کمیٹی بنا دی ہے۔ ضرورت ہے کہ ہم سب مل کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر فعالیت کریں گے تو سیاسی انتخاباتی کمیٹی قائد محترم کی سرپرستی میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

رہبر معظم انقلاب پر پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں

علامہ عارف واحدی نے بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست کے تجاوز اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی جس جرأت سے ان عالمی فرعونوں کے مقابلے میں کھڑے ہیں اس پر پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان ان پر فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔

مرکزی نائب صدر اور نیشنل پیغام امن کمیٹی کے رکن نے کہا: ہم پاکستان میں ہر قسم کی دہشتگردی،تکفیر اور شدت پسندی کے مقابلے میں پوری قوم کو متحد کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔نیشنل رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے پلیٹ فارم سے سیرت طیبہ کی روشنی میں ایسا نصاب مرتب کر رہے ہیں جس سے نوجوان نسل کی اسلام کے مشترک اصولوں پر تربیت ہو اور ہر قسم کے افتراق اور انتشار سے نسلِ نو کومحفوظ رکھا جائے۔

رہبر معظم انقلاب پر پوری دنیا کے مظلوم اور غیور مسلمان فخر کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha