منگل 10 فروری 2026 - 16:58
قوم کی امیدیں ان علماء کرام سے وابستہ ہیں جو قم المقدسہ اور مشہد مقدس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے مشہد مقدس میں قائم دفتر کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے مشہد مقدس میں قائم دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام سید نجم الحسن شاہ اور مجلسِ نظارت و کابینہ کے دیگر معزز اراکین نے ان کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق دفتر میں ایک مفصل نشست منعقد ہوئی۔ جس میں دفتر کی فعالیت، زائرین کو درپیش مسائل اور مشہد مقدس میں زیرِ تعلیم طلاب عظام کی مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

علامہ عارف واحدی نے پاکستان کی موجودہ حالات، تنظیمی صورتِ حال، مرکز کی کارکردگی اور جاری دینی و ملی سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ اسلام آباد کے سانحے کو دردناک حادثہ قرار دیتے ہوئے اس سفاکیت پر احباب کو بریفنگ دی اور پاکستان میں دہشت گردی، شدت پسندی، تکفیر اور فرقہ واریت کے چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ قائد ملت جعفریہ کی قیادت میں تشیع کے حقوق، ملک میں امن، اتحاد اور وحدت کے فروغ کے لیے مسلسل جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے کہا: قوم کی امیدیں ان علماء کرام سے وابستہ ہیں جو قم المقدسہ اور مشہد مقدس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ تعلیم مکمل کر کے پاکستان واپس جا کر دینی مشن کو بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

قوم کی امیدیں ان علماء کرام سے وابستہ ہیں جو قم المقدسہ اور مشہد مقدس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے سیاسی صورتحال کے حوالے سے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا: اسلامی تحریک پاکستان کی تنظیمی فعالیت بہتر ہے اور قائد ملت جعفریہ نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے ایک بااختیار سیاسی انتخابی کمیٹی تشکیل دی ہے جو مسلسل امور کو دیکھ رہی ہے۔ اگر اسی جذبے کے ساتھ سب تنظیمی احباب نے مل کر جدوجہد جاری رکھی تو آئندہ انتخابات میں بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

علامہ عارف واحدی نے وہاں موجود علماء اور احباب سے درخواست کی کہ وہ حرمِ مطہر حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام میں پاکستان، قائد ملت جعفریہ اور قوم کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

انہوں نے کہا: آپ خوش نصیب ہیں کہ نظامِ مقدس اسلامی کے سایہ تلے رہ رہے ہیں اور یہاں سے اتحاد و وحدت کا مثبت پیغام،پاکستان تک پہنچنا چاہیے تاکہ ملک انتشار و افتراق سے نکل کر امن کا گہوارہ بن سکے۔

آخر میں مرکزی نائب صدر نے انقلاب اسلامی،رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طولِ عمر کے لیے دعا کی اور عالمِ اسلام کے خلاف سرگرم دشمن قوتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حق کو سربلند اور دشمنانِ اسلام کو ذلیل و رسوا فرمائے گا-

قوم کی امیدیں ان علماء کرام سے وابستہ ہیں جو قم المقدسہ اور مشہد مقدس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha