حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر دفتر کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین بشارت حسین زاہدی نے سید الطاف عباس کاظمی کا استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تنظیمی سرگرمیوں اور مختلف شعبوں میں جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے وژن کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے، تنظیمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر سید الطاف عباس کاظمی نے حجت الاسلام والمسلمین بشارت حسین زاہدی کو مزید دو سال کے لیے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا نمائندہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور مزید کامیابیوں کی دعا کی۔
ملاقات کا اختتام اتحاد بین المسلمین کے فروغ، باہمی روابط کے استحکام اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ ملاقات میں مسئول دفتر حجت الاسلام والمسلمین ضیغم عباس جواد، آفس سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر صادق حسین مناوری اور مسئول شعبہ زائرین سید ناصر عباس نقوی بھی موجود تھے۔











آپ کا تبصرہ