حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی و علمی سرگرمیوں کے فروغ، تعلیمی شعبے میں تعاون، باہمی روابط کے استحکام اور معاشرے میں اسلامی تعلیمات و اقدار کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
وفد میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے نمائندہ و مسئول حجت الاسلام سید علی شمسی پور، شعبہ تعلقات عامہ کے مولانا انیس الحسنین خان اور مولانا ادریس زاہدی، شعبہ تحقیق کے مولانا محمد کاظم سلیم، المصطفیٰ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کے مولانا ڈاکٹر محمد اعجاز نگری، شعبہ تعلیم کے مولانا ڈاکٹر غلام جابر جعفری اور مولانا عدنان علوی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دینی و علمی میدان میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دینی تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس امر پر بھی گفتگو ہوئی کہ علمی و فکری میدان میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے میں اسلامی تعلیمات و اقدار کو مزید فروغ دیا جائے اور دینی و تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرتی اصلاح کے عمل کو تقویت پہنچائی جائے۔
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر مشاورت و تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری رکھنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔










آپ کا تبصرہ