جمعرات 10 ستمبر 2026 - 14:05
جامعہ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے نمائندگان کی جامعہ الزہراء کی پرنسپل کے ساتھ نشست/تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی

حوزہ/حوزہ علمیہ جامعہ الزہراء سکردو کا جامعہ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے نمائندگان حجت الاسلام لیاقت اور مولانا عدنان نے دورہ کیا۔ اس موقع پر مدرسہ کی مختلف تعلیمی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مفید نشست اور کتابوں، تعلیمی نشستوں، شارٹ کورسز اور مدرسہ کی دیگر ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ الزہراء سکردو کا جامعہ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے نمائندگان حجت الاسلام لیاقت اور مولانا عدنان نے دورہ کیا۔ اس موقع پر مدرسہ کی مختلف تعلیمی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مفید نشست اور کتابوں، تعلیمی نشستوں، شارٹ کورسز اور مدرسہ کی دیگر ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر مدرسہ کی پرنسپل ڈاکٹر معصومہ جعفری کے ہمراہ شعبۂ تعلیم کی انچارج خواہر صغریٰ بانو اور شعبۂ تحقیق کی انچارج محترمہ شازیہ حیات تھیں۔

جامعہ المصطفیٰ شعبۂ پاکستان کے نمائندگان کی جامعہ الزہراء کی پرنسپل کے ساتھ نشست/تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی

ڈاکٹر معصومہ جعفری نے مدرسہ کی مختلف فعالیت اور جاری تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ مدرسہ میں منعقد کیے گئے مختلف شارٹ کورسز کے اچھے اور نتیجہ بخش اثرات سامنے آئے ہیں اور طالبات نے ان کورسز سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے آئندہ بھی مزید مفید اور ضرورت کے مطابق شارٹ کورسز کے انعقاد میں تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف تربیتی کورسز سے طالبات کو اپنی علمی و تعلیمی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع مل جائے گا۔

اس موقع پر حجت الاسلام لیاقت اور مولانا عدنان نے مدرسہ کے کلاس رومز اور لائبریری کا بھی دورہ کیا اور وہاں کی تعلیمی فضا اور موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

جامعہ المصطفیٰ کی جانب سے جامعہ الزہراء کے لیے ایک پروجیکٹر بھی لایا گیا، جو کلاسز، تعلیمی نشستوں اور دیگر پروگراموں میں استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کلاس رومز کے لیے ٹیبل اور الماریاں بنوانے کے حوالے سے بھی تعاون کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات حوزہ علمیہ جامعہ الزہراء کے لیے ایک اہم اور امید افزا ملاقات رہی۔ اس ملاقات میں مدرسہ کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھانے، طالبات کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور جامعہ المصطفیٰ کے ساتھ تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اچھا تبادلہ خیال ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha