ہفتہ 12 ستمبر 2026 - 11:36
ڈپٹی کمشنر سکردو کا دارالشفائے حضرت عباس علمدار کا دورہ؛ جدید لیبارٹری کا افتتاح

حوزہ/ڈپٹی کمشنر سکردو بلتستان پاکستان حمزہ مراد نے دارالشفاء حضرت عباس علمدار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں قائم جدید لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر سکردو بلتستان پاکستان حمزہ مراد نے دارالشفاء حضرت عباس علمدار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں قائم جدید لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر زوار محمد علی اور ایچ آر ہیڈ آصف علی نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ دارالشفاء حضرت عباس علمدار میں شہریوں کو معیاری اور کم خرچ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہسپتال میں صرف 100 روپے کی پرچی پر مریض کا چیک اَپ کیا جائے گا، جبکہ ہسپتال میں دستیاب ادویات بھی مریضوں کو مفت فراہم کی جائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق، ہسپتال میں قائم جدید لیبارٹری کے ذریعے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ دیگر نجی لیبارٹریوں کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد کم نرخوں پر کیے جا رہے ہیں۔

جدید مشینری اور سہولیات کی بدولت ٹیسٹ رپورٹس بروقت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نتائج میں سو فیصد درستگی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاکہ شہریوں کو معیاری تشخیصی سہولیات کم اخراجات میں میسر آسکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر سکردو کا دارالشفائے حضرت عباس علمدار کا دورہ؛ جدید لیبارٹری کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ سکردو شہر میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال کا قیام اور شہریوں کو کم خرچ اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات ہر انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں اور عوام کو علاج معالجے کی سہولت ان کی استطاعت کے مطابق فراہم کرنا ایک اہم سماجی خدمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارالشفاء حضرت عباس علمدار کی جانب سے کم خرچ علاج، مفت ادویات اور کم نرخوں پر جدید تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے سے سکردو کے شہریوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔

ڈپٹی کمشنر سکردو نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دارالشفاء حضرت عباس علمدار مستقبل میں بھی شہریوں کو بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha