اتوار 13 ستمبر 2026 - 21:00
ملتان: مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام شہدائے مقاومت کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبۂ تبلیغات، مجلسِ علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی برسی کی مناسبت سے ’’شہدائے مقاومت کانفرنس‘‘ کا انعقاد امام بارگاہ ابوالفضل العباسؑ، چوک کمہاراں، ملتان میں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبۂ تبلیغات، مجلسِ علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی برسی کی مناسبت سے ’’شہدائے مقاومت کانفرنس‘‘ کا انعقاد امام بارگاہ ابوالفضل العباسؑ، چوک کمہاراں، ملتان میں کیا گیا۔

کانفرنس میں علمائے کرام، مبلغین امامیہ اور مختلف تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔

ملتان: مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام شہدائے مقاومت کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرتِ صادقینؑ، شہدائے مقاومت، فلسفۂ شہادت اور حالاتِ حاضرہ سمیت مختلف اہم موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔

ملتان: مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام شہدائے مقاومت کانفرنس کا انعقاد

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا۔

ملتان: مجلسِ علمائے امامیہ پاکستان کے زیرِ اہتمام شہدائے مقاومت کانفرنس کا انعقاد

مقررین نے موجودہ عالمی حالات، شہدائے مقاومت کے اوصاف و خصائل، فلسفۂ شہادت، فقہِ عملی اور علماء کرام کی تبلیغی ذمہ داریوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر شہدائے مقاومت کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی ادارہ الباقر ایک علمی، تبلیغی و سماجی ادارہ ہے، جو سربراہ ادارہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں عالمی سطح پر علمی، تبلیغی اور سماجی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha