پیر 14 ستمبر 2026 - 12:41
حیدرآباد پاکستان میں ”فکرِ شہید رہبر“ کے عنوان سے عظیم الشان سیمینار؛ سینکڑوں خواتین و حضرات اور علماء شریک/رہبرِ انقلاب سے تجدیدِ عہد

حوزہ/اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ASOP) اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریکِ پاکستان کے باہمی تعاون سے ممتاز مرزا آڈیٹوریم سندھ حیدرآباد میں "مرکزی فکرِ شہید رہبر سیمینار" کا پروقار انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ASOP) اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریکِ پاکستان کے باہمی تعاون سے ممتاز مرزا آڈیٹوریم سندھ حیدرآباد میں "مرکزی فکرِ شہید رہبر سیمینار" کا پروقار انعقاد کیا گیا۔

حیدرآباد پاکستان میں ”فکرِ شہید رہبر“ کے عنوان سے عظیم الشان سیمینار؛ سینکڑوں خواتین و حضرات اور علماء شریک/رہبرِ انقلاب سے تجدیدِ عہد

اس عظیم الشان سیمینار میں پورے سندھ سے سینکڑوں خواتین وحضرات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، ادبی شخصیات، جلیل القدر علمائے کرام اور جوانوں نے شرکت کی۔

سیمینار میں اصغریہ علم و عمل تحریک کی جانب سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر اور ثقافتی قونصلیٹ جنرل ایران ڈاکٹر سعید ہاشمی کو بطورِ خصوصی مہمان خطیب مدعو کیا گیا۔

حیدرآباد پاکستان میں ”فکرِ شہید رہبر“ کے عنوان سے عظیم الشان سیمینار؛ سینکڑوں خواتین و حضرات اور علماء شریک/رہبرِ انقلاب سے تجدیدِ عہد

سیمینار میں چیئرمین اصغریہ علم و عمل تحریک سید حسین شاہ موسوی بھی شریک تھے۔

سیمینار کا باقاعدہ آغاز حافظِ قرآن سید محمد حسین موسوی نے تلاوتِ کلامِ مجید سے کیا۔

مزید تصاویر دیکھیں:

تصاویر/ حیدرآباد میں فکر شہید رہبر کے عنوان سے عظیم الشان سمینار کا انعقاد

افتتاحی کلمات اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ASOP) کے مرکزی صدر سید دانیال کاظمی نے ادا کیے۔

خانہ فرہنگ حیدرآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید ہاشمی نے فکرِ رہبر کے موضوع پر تفصیلی و فکر انگیز خطاب کیا؛ جبکہ کراچی سے تشریف لائے ممتاز عالمِ دین مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے نیز سیمینار کے موضوع پر اہم خطاب کیا۔

حیدرآباد پاکستان میں ”فکرِ شہید رہبر“ کے عنوان سے عظیم الشان سیمینار؛ سینکڑوں خواتین و حضرات اور علماء شریک/رہبرِ انقلاب سے تجدیدِ عہد

اختتامی کلمات اصغریہ علم و عمل تحریکِ پاکستان (AIATP) کے مرکزی صدر محترم ایاز حسین الحسینی نے ادا کیے اور تمام شرکاء و مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سیمینار کا سب سے ایمان افروز منظر

اس پروگرام کی سب سے یادگار اور مرکزی جھلک وہ تھی جب آڈیٹوریم میں موجود سینکڑوں شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں رہبرِ معظم سید مجتبی خامنہ ای کی تصاویر فخر و عقیدت کے ساتھ بلند کیں اور تجدیدِ عہدِ وفا کرتے ہوئے نعرے بلند کیے۔

حیدرآباد پاکستان میں ”فکرِ شہید رہبر“ کے عنوان سے عظیم الشان سیمینار؛ سینکڑوں خواتین و حضرات اور علماء شریک/رہبرِ انقلاب سے تجدیدِ عہد

اس دلکش منظر نے پوری فضاء کو جذبہ و عقیدت سے معطر کر دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha