حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام مبلغین امامیہ کی علمی و تبلیغی استعداد میں اضافے کے لیے منعقدہ اس ورکشاپ میں ’’سیرتِ صادقین، مبلغین کے لیے عملی نمونہ‘‘، تجوید، فقہِ عملی (خمس) اور حالاتِ حاضرہ سمیت مختلف اہم علمی، دینی اور تربیتی موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں دینی تبلیغ کے تقاضوں، مبلغین کی علمی استعداد میں اضافے، عصر حاضر کے حالات سے آگاہی اور عملی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مؤثر تبلیغ کے لیے علمی و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

اس موقع پر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید جاوید شیرازی، حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد علی شریفی، حجت الاسلام مولانا ضیغم عباس اور دیگر مقررین نے مختلف موضوعات پر اپنے علمی و تربیتی خطابات پیش کیے۔
واضح رہے کہ ورکشاپ میں جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد اور شورکوٹ سے تعلق رکھنے والے ائمہ جمعہ و جماعت اور مبلغین امامیہ نے شرکت کی۔









آپ کا تبصرہ