اتوار 13 ستمبر 2026 - 21:00
جامعہ روحانیت گلگت اور مؤسسہ شہید ضیاء الدین رضوی کے تحت جشنِ میلادِ صادقینؑ اور اعزازی تقریب

حوزہ/جامعہ روحانیت گلگت اور مؤسسہ شہید ضیاء الدین رضوی کے زیرِ اہتمام ولادتِ باسعادتِ خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی پُرمسرت مناسبت سے، نیز حوزۂ علمیہ قم المقدس سے اپنی اعلیٰ دینی و علمی تعلیم مکمل کرکے وطنِ عزیز میں دین و ملت کی خدمت کے لیے روانہ ہونے والے علماءِ کرام کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار جشن و تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت گلگت اور مؤسسہ شہید ضیاء الدین رضوی کے زیرِ اہتمام ولادتِ باسعادتِ خاتم النبیین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی پُرمسرت مناسبت سے، نیز حوزۂ علمیہ قم المقدس سے اپنی اعلیٰ دینی و علمی تعلیم مکمل کرکے وطنِ عزیز میں دین و ملت کی خدمت کے لیے روانہ ہونے والے علماءِ کرام کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار جشن و تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جامعہ روحانیت گلگت اور مؤسسہ شہید ضیاء الدین رضوی کے تحت جشنِ میلادِ صادقینؑ اور اعزازی تقریب

تقریب کے پہلے حصے میں جشنِ میلادِ صادقینؑ کی مناسبت سے نعت خواں حضرات، منقبت خواں اور شعرائے کرام نے بارگاہِ رسالت و امامت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور اپنے خوب صورت کلام کے ذریعے حاضرین کے دلوں کو عشقِ رسولؐ اور محبتِ اہلِ بیتؑ سے منور کیا۔

تقریب کے دوسرے حصے میں جامعہ روحانیت گلگت کے نائب صدر جناب سید ناصر عباس الحسینی کی موجودگی میں علماءِ کرام کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر جامعہ روحانیت گلگت سے وابستہ بزرگ علماءِ کرام اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمانوں نے اپنے دستِ مبارک سے درج ذیل علماءِ کرام کو ان کی علمی و دینی خدمات اور حوزۂ علمیہ میں کامیاب تکمیلِ تعلیم کے اعتراف میں اعزازی اسناد پیش کیں:

حجۃ الاسلام خدا امان جمکرانی

حجۃ الاسلام علی سردار سراج

حجۃ الاسلام علی رحمت

حجۃ الاسلام عباس رضا

تقریب کے اختتامی مرحلے میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی سردار سراج نے جامعہ روحانیت گلگت، مؤسسہ شہید ضیاء الدین رضوی اور تقریب کے انعقاد میں شریک تمام احباب کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جامعہ روحانیت گلگت اور مؤسسہ شہید ضیاء الدین رضوی کے تحت جشنِ میلادِ صادقینؑ اور اعزازی تقریب

انہوں نے قم المقدس میں اپنے علمی و تعلیمی سفر کے ایام کا تذکرہ کرتے ہوئے اس عرصۂ حیات کو انتہائی مختصر قرار دیا اور وہاں موجود طلاب و علماء کو نصیحت کی کہ وہ اپنی زندگی کے ہر لمحے اور ہر پل کو غنیمت جانیں، علم و معرفت کے حصول سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنے آپ کو میدانِ علم و عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے آمادہ کریں۔

تقریب کے اختتام پر شرکائے محفل نے جامعہ روحانیت گلگت اور مؤسسہ شہید ضیاء الدین رضوی کے اس قابلِ تحسین اقدام کو سراہا اور اس نوعیت کی علمی، دینی اور اعزازی تقریبات کے انعقاد کو عصرِ حاضر کی ایک اہم ضرورت قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha