جمعہ 11 ستمبر 2026 - 14:52
پاکستان میں روسی سفیر کی علامہ راجہ ناصر عباس سے حوزہ علمیہ الولایہ میں ملاقات

حوزہ/پاکستان میں روسی سفیر مسٹر البرٹ پی خروف نے حوزہ علمیہ الولایہ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں روسی سفیر مسٹر البرٹ پی خروف نے حوزہ علمیہ الولایہ اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان میں روسی سفیر کی علامہ راجہ ناصر عباس سے حوزہ علمیہ الولایہ میں ملاقات

ملاقات میں چیف آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، سینیٹر زیشان خانزدازہ چیف وہیپ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ، ترجمان ایم ڈبلیو ایم سید محسن شہریار، ترجمان تحریک تحفظ آئین حسین احمد یوسفزئی، مولانا مشرف حسینی اور خالد یوسف چوہدری لیگل کونسل سابق وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

پاکستان میں روسی سفیر کی علامہ راجہ ناصر عباس سے حوزہ علمیہ الولایہ میں ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک روس تعلقات اور علاقائی امن پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں روس کی علاقائی امن کے لیے کوششوں اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو ریاستی، ادارہ جاتی اور عوامی سطح پر ایک نئی جہت پر منظم کرنے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha