ہفتہ 19 ستمبر 2026 - 18:23
تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد/ایرانی اہم شخصیات شریک

حوزہ/تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس سے پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی، ڈاکٹر حداد عادل (سابق اسپیکر پارلیمنٹ ایران و مشیر رہبرِ انقلاب)، جنرل اکرمی نیا (ترجمان ایران آرمی)، علی اکبر صالحی (سابق سربراہ ایرانی ایٹمی پروگرام)، مولانا نصرت بخاری (معروف مذہبی اسکالر)، ڈاکٹر سید حسن رضا نقوی (میڈیا پرسن)، احمد شہریار (شاعر و ادیب) نے خطاب کیا۔

تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد/ایرانی اہم شخصیات شریک

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارت خانے کی میزبانی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں پاکستانی اسکول کے بچوں نے بھی نعت کا نذرانہ پیش کیا۔

سیرت النبی کانفرنس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں، ایرانی متعدد وزارت خانوں کے نمائندگان اور اہم ایرانی سیاسی و عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے اسماء مبارک کے حوالے سے ایک تصویری نمائش بھی لگائی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha