اتوار 20 ستمبر 2026 - 23:00
ایم ڈبلیو ایم کراچی کی شوریٰ کا اہم اجلاس

حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پہلے سہ ماہہ ڈویژنل شوریٰ کا اجلاس مورخہ 19 ستمبر 2026ء بروز ہفتہ امام بارگاہ مدینۃ العلم، گلشنِ اقبال کراچی میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور ٹاؤنز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پہلے سہ ماہہ ڈویژنل شوریٰ کا اجلاس مورخہ 19 ستمبر 2026ء بروز ہفتہ امام بارگاہ مدینۃ العلم، گلشنِ اقبال کراچی میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور ٹاؤنز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کی شوریٰ کا اہم اجلاس

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سیکریٹری تبلیغات مولانا شیخ ملک غلام عباس نے حاصل کی۔

اجلاس کی پہلی نشست سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی نے "شہید آیت اللہ خامنہ ایؒ کی نگاہ میں ایک تنظیم کی خصوصیات" کے عنوان سے اراکینِ شوریٰ سے خطاب کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کی شوریٰ کا اہم اجلاس

اجلاس کی دوسری نشست سے کراچی ڈویژن کے صدر حافظ کاظم عباس نے تنظیمی نظم و ضبط کے موضوع پر اراکینِ شوریٰ سے خطاب کیا اور ذمہ داران کو تنظیمی امور میں نظم، باہمی تعاون اور ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کی شوریٰ کا اہم اجلاس

اجلاس کی اختتامی نشست میں احتسابی عمل، گزشتہ سہ ماہہ کی کارکردگی اور آئندہ سہ ماہہ پروگرامز کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر ڈویژنل کابینہ نے اراکینِ شوریٰ کے سامنے مختلف شعبہ جات کی گزشتہ سہ ماہہ کارکردگی، انجام دئیے گئے امور اور آئندہ سہ ماہہ کے مجوزہ پروگرامز پیش کیے، جن پر غور و خوض کے بعد آئندہ کے لائحۂ عمل کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کا اختتام دعائے سلامتیِ امامِ زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha