اتوار 8 جون 2025 - 08:59
مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم کے تحت مبلغین کے لیے تبلیغی ورکشاپ کا آغاز

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم کی طرف سے مبلغین کے لیے تربیتی ورکشاپ کی پہلی نشست کا آغاز امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام کے ذریعے کیا گیا، پروگرام میں حجت الاسلام زارع نے خطاب کیا اور مبلغین کی اہم ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبۂ قم کی طرف سے مبلغین کے لیے تربیتی ورکشاپ کی پہلی نشست کا آغاز امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام کے ذریعے کیا گیا، پروگرام میں حجت الاسلام زارع نے خطاب کیا اور مبلغین کی اہم ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

مبلغین کی فکری تربیت کے لیے منعقدہ اس ورکشاپ کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، تلاوتِ قرآنِ مجید کے بعد صدر شعبۂ قم مولانا ذیشان الحسنی نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے علم کی اہمیت اور مبلغین کے وظائف اور مجلسِ وحدت مسلمین کے اہداف پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کے مہمان حجت الاسلام زارع نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی عوامی خدمت کے پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے انقلابِ اسلامی کی برکات و آثار پر نیز روشنی ڈالی۔

اس ورکشاپ میں طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور یہ ورکشاپ مسلسل چھ دن جاری رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha