جمعہ 6 جون 2025 - 19:17
ایمان، انقلاب اسلامی کی بقا کا راز ہے؛ دشمن فساد کے ذریعے اسے نابود کرنا چاہتا ہے: آیت‌اللہ علم‌الهدی

حوزہ/ آیت‌اللہ سید احمد علم‌الهدی نے نماز عید الاضحٰی کے خطبے میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اس کا تسلسل، امام و رهبری کے ایمان سے جڑے ہوئے عوام کے ایمان کا نتیجہ ہے، اور دشمن اسی تعلق کو توڑنے کے لیے معاشرے میں فساد اور بے حیائی کو فروغ دے رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌اللہ سید احمد علم‌ الہدی نے نماز عید الاضحٰی کے خطبے میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور اس کا تسلسل، امام و رہبری کے ایمان سے جڑے ہوئے عوام کے ایمان کا نتیجہ ہے، اور دشمن اسی تعلق کو توڑنے کے لیے معاشرے میں فساد اور بے حیائی کو فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے ۱۴ و ۱۵ خرداد کی تاریخی مناسبتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک کا انحصار کسی طاقت پر نہیں بلکہ خالص ایمان پر تھا۔ "نہ امام کے پاس طاقت تھی، نہ عوام کے پاس، لیکن ایمان کی طاقت نے طاغوتی نظام کو گرا دیا۔"

آیت‌اللہ علم‌ الهدی نے خبردار کیا کہ دشمن جان چکا ہے کہ "ایمان" انقلاب کا پاسباں ہے، اسی لیے وہ فساد اور فحشا کو فروغ دے کر اس ایمانی رشتہ کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بعض داخلی عناصر بھی آزادی اور پیشرفت کے نام پر فساد کو جائز قرار دے رہے ہیں، جبکہ یہ سب دشمن کی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے فرمایا: "ایماندار نوجوان حججی بن کر دفاع وطن کرتے ہیں، لیکن اگر فساد نے ایمان چھین لیا تو نہ جوان باقی رہتا ہے نہ انقلاب۔"

آیت‌اللہ علم‌ الہدیٰ نے بے حجابی کو "آزادی" نہیں بلکہ "فساد کی توسیع" قرار دیا اور کہا کہ عوامی غیرت اور انقلابی حمیت کو اجازت نہیں دینی چاہیے کہ ملک بے راہ روی کا شکار ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج بھی امام کا راستہ زندہ ہے، اور اگر نوجوانانِ مؤمن ایمان کی سرحدوں پر ڈٹے رہیں تو استکبار کو شکست ہوگی، اور یہی زمینہ ظہور میں تعجیل کا سبب بنے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha