ہفتہ 12 جولائی 2025 - 17:19
مسجد گوہرشاد کا قیام؛ انقلاب اسلامی کی دینی بنیاد اور دینی اقتدار کی شجاعانہ تمہید

حوزہ/ آیت اللہ سید احمد علم‌الہدی نے قیام مسجد گوہرشاد "حرم امام رضا (ع)" کو ایران میں دینی مزاحمت کا نقطۂ آغاز قرار دیا۔ اُن کے مطابق، یہ قیام رضاخان کی دین دشمن پالیسیوں کے خلاف پہلا عوامی احتجاج تھا، جس نے ملت ایران میں دینی بیداری کو جنم دیا اور بالآخر اسلامی انقلاب کی صورت اختیار کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید احمد علم‌الہدی نے قیام گوہرشاد کو ایران میں دینی مزاحمت کا نقطۂ آغاز قرار دیا۔ اُن کے مطابق، یہ قیام رضاخان کی دین دشمن پالیسیوں کے خلاف پہلا عوامی احتجاج تھا، جس نے ملت ایران میں دینی بیداری کو جنم دیا اور بالآخر اسلامی انقلاب کی صورت اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ مسجد گوہرشاد کے شہداء کی قربانیاں اس راہ کا آغاز تھیں جس کا تسلسل امام خمینیؒ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی فتح تک جاری رہا۔ آج یہی انقلاب، دنیا کے سامنے اسلام کی عظمت، خودمختاری اور دینی حاکمیت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امام مہدی عجل‌اللہ‌فرجہ کے ظہور کے لیے ایک عملی مقدمہ ہے، جیسا کہ امام خمینیؒ نے بارہا فرمایا کہ انقلاب اسلامی، ظہور کی تمہید ہے۔

آیت اللہ علم‌الہدی کے مطابق، رضاخان انگریزوں کا مسلط کردہ آلہ کار اور ایک دین کا کھلا دشمن تھا، جس نے حجاب کے خلاف اعلانِ جنگ کیا، علما کو دبایا اور ملت کو ذلت میں دھکیلنے کی کوشش کی۔ قیام مسجد گوہرشاد اسی جبر کے خلاف ایک ایمانی طوفان تھا، جسے خون سے دبانے کی کوشش کی گئی مگر وہ ملت کے دینی شعور کو ہمیشہ کے لیے بیدار کر گیا۔

انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ اسلامی جمہوریہ کی حیرت انگیز کامیابیاں، دین کی حاکمیت کی دلیل ہیں اور یہ سلسلہ امام زمانہ عجل‌اللہ‌فرجہ کے ظہور تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء، علما اور مجاہدین نے جو قربانیاں دیں، وہ اسی عالمی دینی نظام کے قیام کے لیے تھیں۔

آیت اللہ علم‌الہدی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ راہ، عاشورا کی راہ ہے۔ جس طرح امام حسینؑ نے سب کچھ قربان کیا، آج ہمیں بھی دین اور انقلاب کے تحفظ کے لیے قربانی کے لیے تیار رہنا ہوگا، کیونکہ یہ نظام شہداء کے پاکیزہ خون کا ثمر ہے، اور امام زمانہ عجل‌اللہ‌فرجہ کے ظہور کا زمینہ اسی استقامت سے ہموار ہو رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha