ہفتہ 19 جولائی 2025 - 06:30
مکتب حضرت زینب؛ عزت اور استقامت کا اعلیٰ نمونہ: حاج علی اکبری

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری نے تاریخ اسلام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے آئیڈیل کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مکتب جناب حضرت زینب سلام اللہ علیہا، عزت اور استقامت کی مثال ہے اور نوجوانوں کو اس جذبے کے ساتھ انحرافات کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ انجمن ہائے اسلامی میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے صوبۂ ہمدان میں انجمنِ اسلامی کے ذمہ داروں اور طلباء اراکین کے اجتماع میں، انقلابِ اسلامی کے متعلق نوجوانوں کے کردار اور جہادِ تبیین پر زور دیا۔

انہوں نے قرآن کی آیت "إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا" کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی ربوبیت کو تسلیم کرنا اس وقت تک معنی نہیں رکھتا جب تک اس پر ثابت قدمی نہ دکھائی جائے اور جن لوگوں نے اس راستے کا انتخاب کیا ہے انہیں دشمن کی طرف سے اٹھائے جانے والے شکوک و شبہات اور فتنے کے خلاف مزاحمت کرنی ہوگی۔

حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کو تاریخ اسلام میں نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکتب جناب حضرت زینب سلام اللہ علیہا، عزت اور استقامت کی ایک مثال ہے اور نوجوانوں کو اس روح کو اپنی زندگی میں اتارنا چاہیے، تاکہ وہ انحرافات کے خلاف کھڑے ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی؛ ایرانی قوم کی اہل بیت(ع) کے راستے پر استقامت اور عاشوراء کے اسباق کا نتیجہ ہے اور حالیہ علاقائی کامیابیاں شہداء کے اہل خانہ، غازیوں اور ایرانی قوم کی پائیداری کا نتیجہ ہیں۔

حاج علی اکبری نے انجمنِ اسلامی کے طلباء کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک الگ نسل قرار دیا جو دشمن کی فکری اور میڈیا جنگ میں صف اول پر ہیں۔

آخر میں انہوں نے مدارس کو جہادِ تبیین کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ طلباء اور اساتذہ انقلابِ اسلامی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے جہادِ تبیین کے سلسلے کو جاری رکھیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha