جہاد تبیین
-
حجت الاسلام والمسلمین شعبانی:
میڈیا کا اصلی و بنیادی کام جہادِ تبیین کو معاشرہ میں متحقق کرنا ہے
حوزہ / ایرانی بسیج میڈیا آرگنائزیشن کے مسئول نے کہا: میڈیا کے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جہادِ تبیین کو معاشرہ میں متحقق کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
-
حجت الاسلام والمسلمین احد عبداللہی:
علماء و مبلغین کا اصلی فریضہ جہاد تبیین کی انجام دہی ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ لرستان میں حوزہ علمیہ کے مدیر نے کہا: علماء اور طلباء مبلغین کا ایک اہم اور اصلی فریضہ جہاد تبیین کی انجام دہی ہے۔
-
وائس چانسلر آف قم یونیورسٹی:
دشمن کی سازشوں سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ جہادِ تبیین ہے
حوزہ/ یونیورسٹی آف قم کے سربراہ نے کہا کہ دشمن میڈیا وار اور ناامیدی کی فضاء قائم کرنے اور مغربی نظامِ تعلیم کو ہماری یونیورسٹیوں تک لا کر اثر و رسوخ حاصل کرنا چاہتا ہے، لہٰذا اس جنگ سے مقابلہ کا واحد ذریعہ جہادِ تبیین ہے۔
-
امام جمعہ نجف اشرف عراق:
قرآن مجید کو نذرِ آتش کرنے کی اجازت، دین اسلام کے خلاف جنگ کا اعلان ہے
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا کہ سوئیڈش حکومت نے تیسری مرتبہ قرآن مجید کو نذرِ آتش کرنے کی اجازت دی ہے اور یہ حقیقت میں دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔
-
جوان اور مقتل لہوف کا مطالعہ
حوزه/ کربلا انسان سازی اور معارف اہلبیت علیہم السّلام کو بشریت تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ دشمن بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور اس سے غلط مطلب نکال کر جوانوں کو ہمیشہ شبہات کے گرداب میں پھنسا کر رکھنے کی کوشش کرتا ہے، تاکہ کوئی بھی جوان صحیح معنوں میں حریت کی طرف نہ آ سکے۔
-
آئمہ جمعہ و جماعات عراق کی آیت اللہ کعبی سے ملاقات:
جہادِ تبیین، امت مسلمہ کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے، آیت اللہ کعبی
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سربراہ نے کہا کہ دشمنوں کی طرف سے میڈیا وار اور غلط تبلیغ کے خلاف جہادِ تبیین، امت مسلمہ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے ہے۔
-
قائم مقام حوزه علمیه قم:
تبلیغ؛ علمائے کرام کی اہم ترین ذمہ داری ہے
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے تشیع کی توسیع و ترویج میں علماء کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہب تشیع کی بقاء کی دلیلوں میں سے ایک دلیل، حق اور حقیقت کی دعوت ہے، لہٰذا ہمیں اس عظیم فریضہ سے غافل نہیں رہنا چاہیئے۔
-
حجت الاسلام سید محسن حسینی:
جہادِ تبیین، دشمنوں کی مشترکہ جنگ سے نمٹنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے
حوزہ / حجت الاسلام حسینی دیباجی نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق جہادِ تبیین اس وقت دشمنانِ اسلام کی مشترکہ جنگ سے نمٹنے کے لیے ہمارا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ اگر لوگوں کو وقت پر اس جنگ کا علم ہو جائے جو اب شیطانی گروہ نے چھیڑ رکھی ہے تو وہ مکمل طور پر ان کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔
-
حجت الاسلام محمد مہدی یوسفی:
جہادِ تبیین، انبیاء کرام (ع) کے اہم ترین فرائض میں سے ایک ہے
حوزہ / ایران کے علاقہ کبودر آہنگ میں تعلیم و تربیت سپاہ کے مسئول نے کہا: جہاد تبیین میں سب سے پہلی ضرورت علم و معرفت کا ہونا ہے۔
-
مسئلۂ امامت و ولایت ”غدیر“ کو بھرپور انداز سے بیان کرنے کی ضرورت ہے، حجت الاسلام ایمانی
حوزه/صوبۂ ہرمزگان ایران میں اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ نے عشرۂ امامت و کرامت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرۂ امامت و ولایت عوام میں معارف علوی کی تبیین و ترویج کا بہترین موقع ہے۔
-
استاد محسن قرائتی:
دین، سیاست سے الگ نہیں ہے / جہادِ تبیین کو مفاہیمِ قرآنی کی بنیاد پر پیش کرنا چاہئے
حوزہ / قرآن کریم کے عظیم مفسر نے کہا: رہبر معظم انقلاب کی خواہش "جہادِ تبیین" کو قرآن کے مفاہیم اور تفاسیر کی بنیاد پر لوگوں کے سامنے پیش کریں تاکہ اس کی تأثیر میں اضافہ ہو۔
-
برصغیر کے علماء نے انقلاب اسلامی، رہبرِ معظم اور دینی اقدار کا ہر جگہ تعارف کرایا ہے، ڈاکٹر یعقوب بشوی
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شیخ یعقوب نے برصغیر کے علماء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ علماء اپنی آسائش چھوڑ کر دور دراز علاقوں میں جا کر تبلیغ کا مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ہمارے خلوص کو بعض بدیانت لوگ ہماری کمزوری بھی سمجھتے ہیں۔ ہم کمزور نہیں بلکہ سب سے زیادہ طاقتور ہیں، کیونکہ ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی:
دنیا بھر میں دینی ثقافت کی ترویج میں علماء اور مبلغین کا کردار انتہائی اہم ہے
حوزہ / ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ نے کہا: نظام جمہوریہ اسلامی ایران کے دشمن نوجوانوں کو مختلف جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعہ فریب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ جہادِ تبیین کا سب سے اہم ہنر باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانا اور حق کو ظاہر کرنا ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین علوی:
حوزوی اداروں کو جہادِ تبیین کے سلسلہ میں بین الاقوامی مخاطبین کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے
حوزہ / ولایت ٹی وی نیٹورک خالص اسلامی تعلیمات کو بیان کرنے کی ایک بہترین فرصت اور پلیٹ فارم ہے۔ تمام حوزوی، علمی اور سرکاری اداروں کو اس صلاحیت کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔
-
قم، تشکل امام خامنہ ای کے زیراہتمام جہاد تبیین اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اس کی تطبیق کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ تہران یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر حسن رضا نقوی کا کہنا تھا کہ رہبرمعظم نے بیس سے زائد شعبوں میں جہاد تبيين کو خواص کے لئے ایک شرعی وظیفہ قرار دیا ہے، جن میں سے 9 کے قریب سیاسی امور سے متعلق ہیں۔
-
آیت اللہ احمد بہشتی:
انقلابِ اسلامی کے اقدار کے بیان اور مختلف انحرافات سے مقابلہ کے لئے بہترین حکمت عملی "جہادِ تبیین" ہے
حوزہ / آیت اللہ احمد بہشتی نے کہا: جامعہ مدرسین کو حوزہ علمیہ کا تاریخی ادارہ ہونے کی بنا پر جہادِ تبیین کے متحقق ہونے کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔
-
حجت الاسلام وحیدی:
صحیفہ سجادیہ جہادِ تبیین کا بہترین ذریعہ ہے
حوزہ / مرکز تخصصی صحیفہ سجادیہ کے استاد نے امام سجاد علیہ السلام کی محبت کے مظاہر کے مختلف نمونوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مومنین و متدین افراد سے محبت اہل بیت علیہم السلام کی محبت کے اولین مظاہر میں سے ایک ہے۔ اہل بیت علیہم السلام گناہگار افراد سے سامنا کرتے وقت بھی محبت کا اظہار کرتے اور ان افراد کے لئے بھی دعا کیا کرتے۔
-
جہادِ تبیین کا بنیادی ہدف اور محور، امید پیدا کرنا ہے: قم کے گورنر
حوزہ / قم کے گورنر نے کہا: اگر دہہ فجر کی تقریبات کے لیے لوگوں کو مناسب جگہ فراہم کی جائے تو یقیناً شاندار تقریبات منعقد ہوں گی۔
-
"جہادِ تبیین حضرت زہرا (س) کی سیرت میں" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد:
حضرت فاطمہ زہرا (س) جہادِ تبیین کی بانی ہیں، محترمہ سعیده ایزد پناہ
حوزہ/ مدرسۂ علمیہ حضرت زینب (س) آستانہ ایران میں یومِ طلبہ کے موقع پر، ایک سیمینار بعنوان "جہادِ تبیین حضرت زہرا (س) کی سیرت میں“ منعقد ہوا۔
-
حجت الاسلام محمد علی عدالت:
دشمن ہمارے معاشرے سے امید کو ختم کرنے کے درپے ہے / جہادِ تبیین ایک قطعی اور فوری فریضہ ہے
حوزہ / ایران کے صوبہ مرکزی میں مرکز خدمات حوزہ کے مدیر نے کہا: انقلاب اسلامی کے خلاف نظریاتی جنگ میں دشمن کے اہم ترین اہداف میں سے ایک یہ ہے کہ معاشرے سے بہتر مستقبل کی امید کو ختم کر دیا جائے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین ملکی:
جہادِ تبیین مبلغینِ فاطمی کا سب سے اہم فریضہ ہے / مبلغین حضرات مخاطب کا احترام، شائستگی اور دانشمندی کو فراموش نہ کریں
حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے کہا: آج مبلغین کا بنیادی فریضہ جہادِ تبیین، دشمن کو آشکار اور رسوا کرنا اور درست ملکی حالات سے لوگوں کو باخبر کرنا ہے۔
-
آیت اللہ دری نجف آبادی:
جہادِ تبیین سے مراد حقائق کو بیان کرنا ہے / طلبہ کو دشمن کی فتنہ انگیزیوں سے مقابلہ کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے
حوزہ / آیت اللہ دری نجف آبادی نے ایران کے شہر اراک میں مدرسہ فاطمۃ الزہرا (س) کے طلباء سے خطاب کے دوران کہا: جہاد تبیین سے مراد حقائق کو بیان کرنا ہے۔ طلباء کو معاشرے کے لئے روشنی اور بیداری کا باعث ہونا چاہیے۔
-
ولادت حضرت زینب (س) کی مناسبت سے جامعۃ الزہراء میں نشست کا اہتمام:
حضرت زینب (س) جہادِ تبیین کا عملی نمونہ ہیں، حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی امیدی
حوزہ/ استادِ حوزہ علمیہ نے حضرت زینب (س) کی شخصیت کو تاریخ میں بے نظیر قرار دیا اور کہا کہ آنحضرت (س) نے خدا کے ولی کے ساتھ ہجرت کرنے کو اپنی ذاتی زندگی کی آسائشوں پر ترجیح دی اور اپنے دو بچوں کو خدا کی راہ میں قربان کرکے اور اپنی علمی تقریروں سے دشمن کے مذموم منصوبوں کو خاک میں ملایا اور کفر کے محل کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔
-
بوشہر ایران میں نمائندہ ولی فقیہ کا خطاب:
دشمن کا مقصد، تعلیمی و تربیتی مراکز میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کہا کہ دشمن نے ہمارے تعلیمی مراکز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں بھی دینی اور مذہبی تشخص کو نشانہ بنایا ہے۔
-
حجت الاسلام علی اصغر زارعی:
آج جہادِ تبیین کا زمانہ ہے / نوجوانوں کو دشمن کے دھوکے اور فریب کا شکار ہونے سے بچایا جائے
حوزہ / صوبہ ہمدان میں مدرسہ علمیہ آیت اللہ بہاری (رہ) کے سرپرست نے کہا: ہمیں اپنی نوجوان نسل کو دشمنوں کے تیار کردہ فتنوں کے جال میں پھنسنے نہیں دینا چاہیے اور ضروری ہے کہ جہادِ تبیین کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے ملکی سطح پر حاصل ہونے والی کامیابیوں اور حقائق کو واضح کیا جائے اور انہیں دشمن کے دھوکے اور فریب کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی صاحب قرانی:
جہادِ تبیین موجودہ دور میں ملک کی اہم ضرورت ہے
حوزہ / ادارۂ تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے ڈائریکٹر جنرل نے جہادِ تبیین کو ملک کی موجودہ ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: اسلامِ ناب کے بنیادی اصولوں کا صحیح اور واضح بیان ایسے لوگوں کے غلط استعمال کو روکتا ہے جو بعض مبانی اور مواضع کو اسلام سے منسوب کرنا چاہتے ہیں۔
-
زاہدان میں "جہاد تبیین" کے عنوان پر منعقدہ نشست کا آغاز
حوزہ / زاہدان میں مدرسہ امام صادق علیہ السلام میں "جہاد تبیین اور دشمن کی مشترکہ جنگ سے مقابلہ" کے عنوان پر منعقدہ نشست کا آغاز ہو گیا ہے۔
-
حجۃ الاسلام شہسواری:
میڈیا جہادِ تبیین کے اہم عناصر میں سے ایک ہے
حوزہ / ایران کے شہر قزوین کے تبلیغاتِ اسلامی رابطہ کونسل کے دفتر کے سربراہ نے کہا: میڈیا جہادِ تبیین کے اہم عناصر میں سے ایک ہے کہ موجودہ دور میں جس کی ضرورت دوسرے ادوار کی نسبت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین سعید روستا آزاد:
محرم الحرام کا پہلا عشرہ جہادِ تبیین کی بہترین فرصت ہے
حوزہ / دفتر تبلیغاتِ اسلامی میں ثقافتی اور تبلیغی امور کے سرپرست نے کہا: محرم الحرام کا پہلا عشرہ جہادِ تبیین کے لئے بہترین فرصت ہے۔
-
جامعۃ الزہراء (س) کی سرپرست:
جہادِ تبیین کا مطلب واضح اور آشکارا تبلیغِ دین انجام دینا ہے
حوزہ / جامعۃ الزہراء (س) کی سرپرست نے بین الاقوامی تبلیغی امور میں حوزاتِ علمیہ کے کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا: آج بین الاقوامی تبلیغ کی ضرورت پہلے کی نسبت کہیں زیادہ ہے اور اس میدان میں مبلغین کو ضروری تجربیات سے آشنا ہونے کی ضرورت ہے۔