۲۷ آبان ۱۴۰۳ |۱۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 17, 2024
سید هاشم الحیدری

حوزہ/عراقی مزاحمتی تحریک عہد اللّٰہ کے سربراہ نے کہا کہ مجرم امریکہ کی سربراہی میں دشمنوں کا ہدف، صرف غزہ، لبنان اور سوریہ نہیں ہے، بلکہ یہ ممالک دشمن کے اہداف کا ایک حصّہ ہیں اور دشمنوں کا اصل ہدف، اسلامی جمہوریہ ایران ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مزاحمتی تحریک عہد اللّٰہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیدری نے دینی مدارس کے تحت جامع مسجد قم میں شہید سید حسن نصر اللّٰہ کی یاد میں منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصر اللّٰہ مطیع ولی فقیہ تھے؛ ولایت مداری، اس عظیم شہید کی زندگی کا خاصہ تھی۔ سید حسن نصر اللّٰہ مزاحمتی تحریک کے قائد منتخب ہونے سے پہلے مکتب ولایت فقیہ کے ایک عظیم سرباز، عاشق اور مخلص کارکن تھے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج مزاحمتی مسئلہ، حکومت اسلامی کی ایک اہم بحث ہے، مزید کہا کہ مجرم امریکہ کی سربراہی میں دشمنوں کا ہدف، صرف غزہ، لبنان اور سوریہ نہیں ہے، بلکہ یہ ممالک دشمن کے اہداف کا ایک حصّہ ہیں اور دشمنوں کا اصل ہدف، اسلامی جمہوریہ ایران اور ولایت فقیہ ہے۔

حجت الاسلام سید ہاشم الحیدری نے کہا کہ آج جہاد تبیین اہم ترین واجبات میں سے ایک ہے۔

عراقی تحریکِ عہد اللّٰہ کے سربراہ نے تمام شعبوں جیسے ثقافتی، نظامی اور اجتماعی، خاص طور پر دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملانے میں فعالیت کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سمیت دیگر ماہرین نے بارہا نظام اسلامی ایران کے خلاف جاری سازشوں کی جانب اشارہ کیا ہے، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین حیدری نے کہا کہ ولایت مداری صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ عملی زندگی میں اسے ثابت کرنا ہوگا۔ آج رہبرِ انقلاب کے حکم یعنی جہاد تبیین پر عمل اہم ترین واجبات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سید حسن نصر اللّٰہ پوری شجاعت کے ساتھ ہر شب عاشوراء اور روز عاشوراء رہبرِ انقلابِ اسلامی کے ساتھ بیعت کرتے تھے، جبکہ بیروت کی فضا میں قم اور تہران کی طرح آزادی نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .