۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجمع علمائے لبنان

حوزہ/ شیخ غازی یوسف حنیہ نے کہا کہ حزب اللہ اور حماس کے اسلامی مزاحمت کے جوان رہبر معظم کے رہنمائیوں پر کان دھرتے ہیں اور ان سے اپنی شجاعت و طاقت کسب کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجمع علمائے لبنان، شیخ غازی یوسف حنیہ نے آج صبح حرم مطہر شاہ چراغ (ع) میں منعقدہ کانفرنس "رہبر معظم کے قرآنی افکار و نظریات" میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "ہم لبنان، یعنی جہاد و نصرت کی سرزمین سے آئے ہیں، جہاں چودہ ماہ سے عوام کی جدوجہد جاری ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "لبنان میں سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین جیسے عظیم شہداء موجود ہیں، جو وہاں کی شیعہ و سنی عوام کے لئے ایک الہام بخش نمونہ ہیں اور یہ عوام رہبر معظم کی پیروی کرتے ہیں۔"

مجمع علمائے لبنان کے سربراہ نے کہا کہ "لبنان کے عوام رہبر معظم کی رہنمائیوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے اپنی نصف سے زیادہ زندگی لبنان کے عوام اور حزب اللہ کے دفاع میں وقف کی، اسی لیے سید حسن نصر اللہ کا راستہ جاری ہے۔ انہوں نے لبنان کی مزاحمت کو جہاد و ایثار کا درس دیا۔"

شیخ غازی یوسف حنیہ نے مزید کہا کہ "حزب اللہ اور حماس کے اسلامی مزاحمت کے جوان مقام معظم رہبر کے رہنمائیوں پر کان دھرتے ہیں اور ان سے اپنی شجاعت و قوت حاصل کرتے ہیں۔"

انہوں نے واضح کیا کہ "جس طرح سید حسن نصر اللہ سے پہلے کے مزاحمت کے رہنماؤں کی شہادت نے حزب اللہ کی قوت میں اضافہ ہونے سے نہیں روکا، اسی طرح سید حسن کی شہادت بھی مزاحمت کی قوت کو روک نہیں سکتی، کیونکہ ہم قرآن پر عمل پیرا ہیں اور کبھی شکست نہیں کھائیں گے۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .