اتوار 6 اپریل 2025 - 15:40
حرم مطہر شاہچراغ (ع) میں 4000 سے زائد افراد خدمت میں مصروف

حوزہ/ حرم مطہر شاہچراغ (ع) میں 4000 سے زائد رضاکار خدام اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر شاہچراغ (ع) میں 4000 سے زائد رضاکار خدام اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

خدام افتخاری کی کمیٹ کے سربراہ احمد جعفری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رمضان المبارک اور نوروز کے دوران 4,010 رضاکار خدام نے مجموعی طور پر 87,739 گھنٹے خدمات سرانجام دیں، جن میں 1,934 خواتین خدام بھی شامل ہیں، جنہوں نے 49,000 سے زائد گھنٹے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران زائرین میں 10,837 متبرک سجدہ گاہ تقسیم کیے گئے، 5,000 سے زائد کپ چائے اور 30,000 روٹیاں بھی زائرین میں تقسیم کی گئیں۔

احمد جعفری کے مطابق، خواتین زائرین کے لیے 2,600 لبنانی طرز کے حجاب بھی تقسیم کیے گئے۔ علاوہ ازیں، خدام نے بعض اسپتالوں میں جاکر مریضوں کی عیادت بھی کی، جو ان کی اہم سرگرمیوں میں شامل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha