۲۵ آبان ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 15, 2024
الشيخ نعيم قاسم: لن نستجدي لإيقاف العدوان ولا مكان في الكيان ممنوع على طائرات أو صواريخ “حزب الله”

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے تحریک کے مجاہدین کے نام ایک خط میں، غاصب صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے خلاف مجاہدین کی قابلِ فخر عسکری جدوجہد پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے مجاہدین کے نام ایک اہم خط میں ان کے عسکری اور مجاہدانہ اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

واضع رہے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے یہ خط مجاہدین کے ایک خط کے جواب میں تحریر کیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے جوابی خط میں لکھا ہے کہ آپ صیہونیت کی بنیادوں کو ہلانے والے قابلِ قدر اور فخر سپوت ہیں، آپ کی مزاحمتی طاقت ہماری استقامت کو مضبوط کرتی ہے اور ہمارے دشمن کو رسوا کن شکست سے دوچار کرکے ہماری فتح کی نوید سناتی ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری نے بیت المقدس اور دیگر مقبوضہ علاقوں کو اسرائیلی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے مجاہدین کے فولادی عزم کا حوالہ دیتے ہوئے "القدس اور مقبوضہ فلسطین کی آزادی پر ان کے یقین کامل" کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آپ اپنے سینوں سے دشمن کو پسپا کرتے ہیں اور انہیں پیروں تلے مسل دیتے ہیں، آپ اسکتبار اور ظلم کے مقابلے میں مظلوموں کی طاقت ہیں۔

انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کروائی کہ کس طرح مجاہدین موت کے منہ میں چلے گئے، لیکن مزاحمت سے دستبردار نہیں ہوئے۔

حزب اللہ لبنان، غاصب اسرائیلی حکومت کی اکتوبر 2023 سے جاری جارحیت کے مقابلے میں سخت مزاحمت کر رہی ہے، جس میں اب تک کم از کم 3,360 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں؛ تاہم جوابی کاروائی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائلوں کی بارش اور ملک کے جنوبی علاقوں میں دشمن کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے سینکڑوں کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ نے کہا تھا کہ اس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 100 سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں، یہ ہلاکتیں حزب اللہ کے مجاہدین کی جانب سے جنوب مغربی لبنان میں اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی 51ویں بٹالین پر حملے کے بعد ہوئی ہیں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جوابی حملوں میں قابض اسرائیل کے 43 سے زیادہ جدید مرکاوا ٹینک، آٹھ سے زیادہ فوجی بلڈوزر اور کئی بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کر دی ہیں اور اسرائیل کے چھ سے زیادہ جدید ترین ہرمیس ڈرون طیارے مار گرانے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .