۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
حزب اللہ

حوزہ/غاصب صیہونی فوج کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 200 سے زائد میزائل فائر کیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی فوج کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 200 سے زائد میزائل فائر کیے ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غاصب صیہونی فوج کی جانب سے بیروت اور لبنان کے سرحدی علاقوں پر جارحیت کے بعد حزب اللہ نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

صیہونی چینل 11 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران، لبنانی تنظیم نے اپنے حملوں میں صیہونی سرحدی علاقوں کو ہدف بنایا ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں سے حملوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی فوج نے گزشتہ دنوں سرحدی علاقوں کو حزب اللہ کے مجاہدین سے خالی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

صیہونی چینل 11 کے نامہ نگار نے صیہونی فوجی حکام سے سوال کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے مسلسل حملے جاری ہیں، ایسے میں سرحدی علاقوں سے حزب اللہ کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے کا دعویٰ کیسے قبول کیا جاسکتا ہے؟

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، حزب اللہ نے 200 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .