حوزہ نیوز ایجنسی کرمان سے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ تخصصی فاطمیہ کی طالبات کے اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:
الَّذِینَ یُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِیَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَلَا هُمْ یَحْزَنُونَ (وہ لوگ جو رات دن، پوشیدہ اور اعلانیہ اپنے مال خرچ کرتے ہیں، ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف اور غم نہیں)۔ (آیت 74، سورہ بقرہ)
مقام معظم رہبری مدظلہ العالی کے اس حکم کے مطابق کہ "ہر مسلمان پر فرض ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق لبنان کے عوام اور سرفراز حزب اللہ کا ساتھ دے اور ظالم و خبیث غاصب رژیم کے مقابلے میں ان کی مدد کرے"۔
مدرسہ علمیہ تخصصی فاطمیہ کی طالبات نے اپنے نقدی اور غیر نقدی امداد کے ذریعہ "ایران همدل" نامی مہم میں شرکت کی اور ولی امر مسلمین کی آواز پر لبیک کہا۔ وہ اس راہ میں خواتین کے درمیان جهاد تبیین اور تبلیغ دین مبین کو اپنا فریضہ سمجھتی ہیں تاکہ مقاومتی محاذ کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد جمع کی جا سکے۔
آخر میں، ہم مدرسہ علمیہ تخصصی فاطمیہ کی طلباء، اساتذہ اور عملہ ہر موقع پر اور دل و جان سے مقاومتی محاذ کی فتح اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں اور خداوند متعال سے ان کے لیے فتح و نصرت کے خواہاں ہیں۔
وَلَیَنصُرَنَّ اللَهُ مَن یَنصُرُه
آپ کا تبصرہ