حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ: کرونا وائرس کے سبب پورے ملک میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولس، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس علمیہ تعطیل ہیں۔ لہذا جامعہ امامیہ اور جامعہ الزہرا تنظیم المکاتب کے طلاب و طالبات بھی اپنے گھروں پر ہی ہیں۔
طلاب جامعہ امامیہ اور طالبات جامعہ الزہرا تنظیم المکاتب کے روشن مستقبل اور انکے قیمتی اوقات کو با مقصد مصرف میں لانے کی خاطر سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب حجت الاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید صفی حیدر کے ہدایت پر 16 شوال المکرم 1441 ہجری سے آن لائن کلاسز کا آغاز ہوا۔ ایام عزا کی تعطیلات کے بعد دوبارہ 16 محرم الحرام سے تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔
انچارج جامعہ امامیہ مولانا سید ممتاز جعفر نقوی اور مینیجر جامعہ الزہرا تنظیم المکاتب مولانا سید تہذیب الحسن کے مطابق مدرسہ کے نظام الاوقات کے مطابق اساتذہ و معلمات آن لائن طلاب و طالبات کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہیں اور حکومت کی تعلیمی مراکز کے کھلنے کی اجازت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔