۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید عبداللہ عابدی

حوزہ/ مرکز زہراؑ، نجف اشرف عراق میں جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے طلاب کی جانب سے مولانا ممتاز علی طاب ثراہ (نائب صدر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ) اور جناب سید ریاض حسین مرحوم (انگلش ٹیچر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ) کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکز زہراؑ، نجف اشرف عراق میں جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے طلاب کی جانب سے مولانا ممتاز علی طاب ثراہ (نائب صدر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ) اور جناب سید ریاض حسین مرحوم (انگلش ٹیچر جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنؤ) کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید عبداللہ عابدی نے خطاب کیا۔جسمیں کثیر تعداد میں علماء و طلاب نے شرکت کی۔

مولانا ممتاز علی مرحوم نہ صرف اپنے نام، بلکہ اپنے کردار اور عمل میں بھی ممتاز تھے، مولانا سید عبداللہ عابدی

مولانا عبداللہ عابدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم مولانا ممتاز علی قدس سرہ نہ صرف اپنے نام بلکہ اپنے کردار اور عمل میں بھی ممتاز تھے۔ مجلس کا عنوان "انسان کی فضیلت و برتری کا معیار اور اس کا علیحدہ امتیاز قرآن و حدیث کی نگاہ میں" تھا۔

مولانا ممتاز علی مرحوم نہ صرف اپنے نام، بلکہ اپنے کردار اور عمل میں بھی ممتاز تھے، مولانا سید عبداللہ عابدی

اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبداللہ عابدی نے کہا کہ خلقت، علم و حکمت، عقل و شعور، اخلاق و کردار اور ولایت و محبت اہل بیت علیہم السلام انسان کے امتیازات کے اسباب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ممتاز صاحب مرحوم ہر اعتبار سے ممتاز تھے، چاہے وہ علم و ادب ہو یا فکرو شعور، اخلاق و کردار ہو یا لب و لہجہ۔مجلس میں مرحوم مولانا ممتاز علی کی حیات طیبہ، ان کی خدمات، آثار اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

مولانا ممتاز علی مرحوم نہ صرف اپنے نام، بلکہ اپنے کردار اور عمل میں بھی ممتاز تھے، مولانا سید عبداللہ عابدی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .