۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان

حوزہ/شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان نے اس اسمبلی کے سینئر رکن مولانا ممتاز علی کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون.

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمہ لا یسد ھا شیء.

رب کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مرحوم و مغفور مولانا شیخ ممتاز علی کے درجات عالی ہوں۔

حجت الاسلام والمسلمین مولانا شیخ ممتاز علی اعلیٰ اللہ مقامہ ( رکن مجلس خاص، شیعہ علماء اسمبلی ) کی وفات حسرت آیات نے دل و دماغ کو برما کر رکھ دیا ہے۔

مرحوم و مغفور کی ذات گرامی امیر المؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے اس ارشاد " خالطوا الناسَ مُخالطةً إنْ متّمْ مَعَهَا بَكَوا عليكم، وإنْ عشتم حَنّوا اليكم" کا عملی نمونہ تھی۔

جب تک زندہ رہے آپ کی باغ و بہار شخصیت، حسن خطابت، خلوص و محبت، بذلہ سنجی و لطافت، جذبہ خدمت، منکسرالمزاجی و سادگی جیسے صفات جمیلہ کے سبب لوگ ان سے ملنے کے لیے مشتاق رہتے تھے۔

افسوس ایسی جامع الصفات شخصیت اپنے وسیع حلقہ احباب اور عقیدت مندوں کو دائمی رنج و کرب میں مبتلا کر کے اچانک رخصت ہو گئی۔

شیعہ علماء اسمبلی مرحوم کے اہل خانہ، اساتذہ، احباب، علمائے اعلام اور م عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔

رب کریم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مرحوم کے درجات عالی و متعالی فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجر جزیل عطا کرے آمین ثم آمین

سید محمد عسکری
شیعہ علماء اسمبلی، ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .