۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
مولانا ممتاز علی

حوزہ/نگراں سیکریٹری معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر نے ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا ممتاز علی کی رحلت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم المکاتب کشمیر کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

مُوْتُ الْعَالِم مُوتُ الْعَالَم.

آہ! حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ ممتاز علی اعلی اللہ مقامہ

انا للہ وانا الیہ راجعون

معاون کمیٹی تنظیم المکاتب آج سوگوار ہے۔تحریک دینداری تنظیم المکاتب ہند کے نائب صدر ‘مخلص اور معروف عالم دین‘امام جمعہ امامیہ ہال دہلی حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ ممتاز علی اعلی اللہ مقامہ ہمیں داغ فراق دے گئے ہیں۔ مرحوم حال ہی میں کشمیر کے سلسلہ ٔ سالانہ دینی تعلیمی کانفرنسوں میں نمایاں رونق محفل رہے۔ اللہ کی مشیّت چند ہی دنوں کے بعد وہ ہم سے جُدا ہوگئے۔ اُن کی جدائی سے معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر کی آنکھیں اشکبار ہیں۔

دُکھ کے اس لمحے میں معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر کے جملہ اراکین، معاونین، مدرسین و منتظمین دیگر بہی خواہاں تحریک دینی بیداری تنظیم المکاتب کے صدر محترم شمیم الملت حجۃ الاسلام مولانا سید شمیم الحسن صاحب قبلہ اور سکریٹری حجۃ الاسلام مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلّیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کو اعلیٰ علیٖن میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے، ساتھ ہی اللہ سے یہ بھی دعا ہے کہ مرحوم کے سانحہ ارتحال سے تنظیم المکاتب کی روحانی قیادت میں جو ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے، اُس کے لئے نعم البدل عطا کرے۔

شریکِ غم: نگراں سیکریٹری معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .