جمعرات 19 دسمبر 2024 - 06:00
شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں کی تشکیل نو، مولانا کرامت حسین جعفری صدر منتخب

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں کی ایک اہم آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تنظیم نو کا عمل انجام دیا گیا۔ اجلاس میں علمائے کرام کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے نئی قیادت کا انتخاب کیا گیا۔ اس کا مقصد تنظیم کو مزید فعال بنانا اور ملت کی خدمت میں بہتر انداز میں کردار ادا کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں کی ایک اہم آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تنظیم نو کا عمل انجام دیا گیا۔ اجلاس میں علمائے کرام کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے نئی قیادت کا انتخاب کیا گیا۔ اس کا مقصد تنظیم کو مزید فعال بنانا اور ملت کی خدمت میں بہتر انداز میں کردار ادا کرنا ہے۔

منتخب قیادت:

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا کرامت صاحب - صدر

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ڈاکٹر کوثر جعفری صاحب - ترجمان اعلیٰ

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اطہر جعفری صاحب - سکریٹری جنرل

سرپرستان:

علمائے کرام کی رہنمائی کے لیے درج ذیل سرپرستان منتخب کیے گئے:

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری صاحب

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اختر حسین جعفری صاحب

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ذاکر حسین جعفری صاحب

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید جعفر حسین جعفری صاحب

دیگر عہدے داران اور ذمہ داریاں:

1. مولانا ڈاکٹر اکبر جعفری صاحب - مشیر صدر

2. حجج الاسلام والمسلمین

2. مولانا ذوالفقار حسین صاحب - نائب صدر

3. مولانا افتخار علی صاحب - نائب صدر

4. مولانا کرار علی صاحب - سکریٹری

5. مولانا مقصود جعفری صاحب - سکریٹری

6. مولانا مظہر علی صاحب - مسئول مبلغین

7. مولانا زوار حسین صاحب - امور مبلغین

8. مولانا ظہیر عباس صاحب - امور خطابت و ذاکری

9. مولانا سجاد صفوی صاحب - تعلیم و تربیت

10. مولانا انعام علی صاحب - معاون ترجمان اعلیٰ

11. مولانا کرار حسین صاحب - امور مساجد

12. مولانا عابد حسین صاحب - مسئول امور مستبصرین

13. مولانا جعفر حسین صاحب - مسئول مالیات

14. مولانا ذوالفقار علی صاحب - ثقافتی امور

15. مولانا روح اللہ جعفری صاحب - مسئول امور سوشل میڈیا

16. مولانا معصوم صاحب - نجف میں مراجع عظام کے رابطہ و حوزہ کے مسائل

17. مولانا کرار علی صاحب - مسئول بخش قرآن

18. مولانا ظہور حسین صاحب - مسئول امور قرآن

19. مولانا جواد صاحب - مسئول امور قرآن

تنظیم کے مقاصد:

یہ تنظیم نو ملت کی فلاح و بہبود، علمی و ثقافتی ترقی، دینی تعلیم و تبلیغ کے فروغ اور مساجد و مدارس کے امور کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ تنظیم کا عزم ہے کہ نئی قیادت کے تحت ہر سطح پر شیعہ علماء کونسل کو مضبوط اور مؤثر بنایا جائے تاکہ ملت کو درپیش چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .