حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرنکوٹ پونچھ/ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر معاون کمیٹی تنظیم المکاتب جموں نے دفتر کا افتتاح کیا۔
محفل مسرت اور افتتاحی تقریب کا آغاز جناب تنویر حسین شاہ صاحب نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، نعت رسولؐ مولوی مشتاق حسین صاحب نے پیش کی۔
تصویری جھلکیاں: سرنکوٹ پونچھ میں معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کے دفتر کا افتتاح
حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا کرار حسین صاحب پیش نماز مسجد اہل بیت ؑپونچھ، جناب سید عزیز حسین جعفری صاحب نگراں سکریٹری معاون کمیٹی تنظیم المکاتب جموں، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مختار حسین جعفری صاحب مدیر حوزۂ علمیہ امام محمد باقر ؑگرسائی نالہ پونچھ اور مولانا صفدر حسین صاحب صدر انجمن جعفریہ سرنکوٹ پونچھ کی تقاریر کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نقی عسکری صاحب قبلہ نے کلمہ تشکراور ادارہ تنظیم المکاتب کا تعارف کرایا۔
نظامت کے فرائض مولانا اعجاز حسین صاحب انسپکٹر تنظیم المکاتب نے انجام دئیے۔
دفتر معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کا افتتاح بدست حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید کرامت حسین جعفری صاحب قبلہ فاضل جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب انجام پایا۔حجۃالاسلام والمسلمین مولاناسید ظہور حسین جعفری صاحب امام جمعہ جامع مسجد پونچھ کے دعائیہ کلمات پر تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
جناب کفایت حسین صوفی صاحب رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب، جناب جعفر حسین ونتو صاحب، جناب احتشام حسین بٹ صاحب، جناب ظہیر حسین شاہ صاحب ڈی ایس پی مہنڈر، جناب منظور حسین شاہ جعفری صاحب اور مولانا سید توقیر حسین صاحب کے علاوہ سلواہ، مینڈر، گرسائ، سرنکوٹ، رجوری اور پونچھ سے کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔