۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں

حوزہ/ صوبہ جموں میں اتحاد بین المسلمین کی ترویج اور شیعہ قوم کی دینی، سیاسی اور سماجی قیادت اور علاقائی دینی مسائل کے حل اور وقت کی ضرورت کے پیش نظر صوبہ جموں کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر "شیعہ علماء کونسل" کی تشکیل دے کر علاقے کے دینی، سیاسی اور سماجی مقاصد کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ جموں میں اتحاد بین المسلمین کی ترویج اور شیعہ قوم کی دینی، سیاسی اور سماجی قیادت اور علاقائی دینی مسائل کے حل اور وقت کی ضرورت کے پیش نظر صوبہ جموں کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر "شیعہ علماء کونسل" کی تشکیل دے کر علاقے کے دینی، سیاسی اور سماجی مقاصد کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق،آن لائن میٹنگ، جس میں صوبہ جموں کے قریب 20 علماء شریک تھے انہوں نے " شیعہ علماء کونسل صوبہ جموں" کا ڈھانچہ تشکیل دیا جس میں حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے مدیر محترم، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری صاحب کو کونسل کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کرامت حسین جعفری صاحب کو سینئر نائب صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اختر حسین جعفری صاحب،  حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید مظہر حسین جعفری صاحب کو نائب صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اطہر حسین جعفری صاحب کو جنرل سیکرٹری اور حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ذوالفقار علی جعفری صاحب کو کونسل کے ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا، اس کے علاوہ باقی علماء کرام کو مختلف شعبہ جات میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ہونی والی آنلاین میٹنگ، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کرامت حسین جعفری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں حجج الاسلام والمسلمین مولانا سید مختار حسین جعفری صاحب، مولانا سید ذاکرحسین جعفری صاحب، مولانا سید مظہر علی جعفری صاحب، مولانا سید افتخارعلی جعفری صاحب، مولانا سید جعفر حسین جعفری صاحب، مولانا سید ظہور حسین نقوی صاحب، مولانا سید انعام علی نقوی صاحب، مولانا سید محمد کوثر علی جعفری صاحب، مولانا سید ذوالفقار علی جعفری صاحب، مولانا سید کرار علی جعفری صاحب، مولانا سید زوار حسین جعفری صاحب، مولانا سید اطہر حسین جعفری صاحب، مولانا سید مقصود حسین جعفری صاحب، مولانا سید کرار حسین جعفری صاحب،مولانا سید معصوم حسین جعفری صاحب، مولانا سید ابرار حسین جعفری صاحب، مولانا سید اخترحسین جعفری صاحب(خانقاہ) اور مولانا سید محمد روح اللہ جعفری صاحب کے علاوہ دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر، جناب ڈاکٹر سید اکبر علی جعفری صاحب بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .