۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی بہاولنگر کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی عیادت

حوزہ/ وفد نے دھماکہ متاثرین کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ سید محمد تقی نقوی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اور ڈی ایچ کیو بہاولنگر میں سانحہ عاشور کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں صبر و استقامت اور جرأت پر سلام پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ایک وفد بہاولنگر پہونچا اور سانحہ عاشور کے زخمیوں اور شہداء کے گھروں میں جاکر تعزیت اور احوال پرسی کی۔وفد نے دھماکہ متاثرین کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ السید ساجد علی نقوی اور علامہ سید محمد تقی نقوی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد نے ڈی ایچ کیو بہاولنگر میں سانحہ عاشور کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں قائد ملت جعفریہ کی طرف سے صبر و استقامت اور جرأت پر سلام پیش کیا زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کروائی اور ہسپتال کے انتظامات کے حوالے سے صورتحال معلوم کی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد میں حجۃ الاسلام مولانا غلام شبیر حیدری، حجۃ الاسلام مولانا محمد افضل جعفری، حجۃ الاسلام مولانا علی سجاد نقوی(فرزند علامہ سید محمد تقی نقوی) مولانا ڈاکٹر تجمل عباس مہدی نے سانحہ عاشور کے متعلق مقامی علماء کرام و عمائدین ملت جنمیں جناب مولانا سید ضمیرالحسن نقوی رہنما شیعہ علماء کونسل بہاولنگر، مولانا فخر عباس صاحب خطیب مرکزی مسجد و امام بارگاہ بہاولنگر، مولانا علی نقی گلریز پرنسپل جامعۃ الزہراء بہاولنگر، برادر الحاج عامر رضا صاحب، سید ثاقب علی نقوی سالار انمجن ماتمیان بہاولنگر، انتہائی فعال برادر سید محسن گیلانی سے حالات و واقعات کی مکمل تفصیلات حاصل کی اور اس سانحہ پر بزرگان کی طرف سے صبر استقامت، حوصلہ اور نیک خواہشات کے پیغام پہنچائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں روز عاشورہ کے جلوس میں دہشت گردوں نے حسینی عزاداروں پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 عزادار شہید اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .