۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
پاکستان

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے سانحہ چہلم سلطان آباد گاڑی حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے عزاداروں کے لئے امداد تقسیم کیئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جوتل گلگت/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے سانحہ چہلم سلطان آباد گاڑی حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے عزاداروں کے لئے امداد تقسیم کیئے گئے۔

اربعین حسینی میں شرکت کے لئے آنے والے عزاداروں کی گاڑی سلطان آباد کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 7 عزادار شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر زہراء اکیڈمی کراچی کے تعاون سے شہداء اور زخمیوں میں امداد تقسیم کے سلسلے میں ایک تقریب مرکزی امام بارگاہ جوتل میں منعقد ہوئے۔ جس میں صوبائی آرگنائزر اسلامی تحریک آغا شیخ میرزا علی، دویژنل آرگنائزر شیخ قیصر عباس،شیخ منیر حسین منوری، سید مصطفی شاہ سمیت دیگر علماء و عمائدین نے شرکت کی۔

تقریب میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شہداء کے ورثا کو 1 لاکھ، شدید زخمیوں کو 50 ہزار اور معمولی زخمیوں کو 25 ہزار امداد تقسیم کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .