۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ سید علی کرار نقوی

حوزہ/ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر، روئیت ہلال کمیٹی کے سینیئر رکن و خطیبِ علامہ سید علی کرار نقوی مختصر علالت کے بعد دار فانی سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر، روئیت ہلال کمیٹی کے سینیئر رکن و خطیبِ علامہ سید علی کرار نقوی مختصر علالت کے بعد دار فانی سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے۔

علامہ سید علی کرار نقوی صاحب کا تعلق امروہہ کے سادات گھرانے کی نقوی شاخ سے ہے یعنی آپ حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی نسل سے ہیں۔آپ ایک بے مثال خطیب اور وسیع المشرب مزاج رکھتے تھے۔آپ اُن علماء میں شامل تھے جو ادب، خطابت، تاریخ، عزاداری، تہذیب، نوادرات، قلمی نسخوں، قدیم کتابوں جیسے بے شمار موضوعات پر گفتگو کرتے تھے۔

علامہ سید علی کرار نقوی گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم گزشتہ شب وہ اپنے خالق حقیقی کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے۔

علامہ سید علی کرار نقوی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کردی گئی ہے اور تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی ہے، مومنین سے نماز وحشت قبر اور سورہ فاتحہ کی گزارش ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .