۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
لاہور، بحریہ ٹاون میں "مسجدالحسینؑ" کا سنگ بنیاد

حوزہ/ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا سنگ بنیاد کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں، بغیر کسی مذہبی تفریق کے وسعتِ قلبی سے ایک دوسرے کے مسالک کا احترام کرنا چاہیئے۔ مسجد میں بیک وقت 2 ہزار نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور کے بحریہ ٹاون کے حسین بلاک میں ٹاون کے اہل تشیع مکینوں کیلئے مسجد الحسینؑ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد ممتاز عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ محمد حسین اکبر اور حافظ کاظم رضا نقوی نے رکھا۔ مسجد الحسینؑ میں ایک وقت میں 2 ہزار نمازی نماز ادا کرسکیں گے۔ مسجد کا سنگ بنیاد امام بارگاہ جاگیر علی اکبرؑ کے احاطہ میں ہی رکھا گیا ہے۔ سنگ بنیاد کے موقع پر بکرے کا صدقہ دیا گیا۔ امام بارگاہ جاگیر علی اکبرؑ کی 47 کنال سے زائد اراضی میں سے مسجد الحسینؑ کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے۔ مسجد الحسینؑ کی تعمیر سے ازمیر ٹائون، کینال گارڈن، سکھ چین، ویلنشیاء ٹاون کے لوگوں کو سہولت ہوگی۔ مسجد مکمل ہونے سے لیک سٹی اور مضافات کے لوگ بھی مستفید ہوسکیں گے۔

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا سنگ بنیاد کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں، بغیر کسی مذہبی تفریق کے وسعتِ قلبی سے ایک دوسرے کے مسالک کا احترام کرنا چاہیئے۔ مسجد میں بیک وقت 2 ہزار نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

مسجد کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطیب مسجد، افسران و انتظامیہ اور بحریہ ٹائون میں مقیم اہل تشیع حضرات نے شرکت کی۔ مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماعی طور پر دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ سوسائٹیز میں تمام مکاتب فکر کو نمائندگی دینا احسن اقدام ہے، ملک ریاض نے ایک مثال قائم کی ہے، دوسری سوسائٹیز والوں کو بھی چاہیئے کہ تمام مکاتب فکر کے نظریات کا احترام کریں اور ہر سوسائٹی میں بھی ہر مکتب فکر کیلئے مساجد بنائی جانی چاہیئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .