۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مدرسہ امام المنتظر قم میں محسن ملت پاکستان و علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی مجلس ترحیم

حوزہ/ مدرسہ امام المنتظر قم میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی ٣١ویں برسی و حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 3 دسمبر بروز جمعرات مدرسہ امام المنتظر قم میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی ٣١ویں برسی و حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، پروگرام کا آغاز قرآن خوانی کے بعد تلاوت کلام مجید سے ہوا جسکی سعادت حجت الاسلام مولانا حیدر پاشاپور نے حاصل کی اسکے بعد حجت الاسلام مولانا سید حسن رضا نقوی نے سرکار محسن ملت اور علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی زندگی کو مختصرا بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ محسن ملت کے تاسیس کردہ مدارس امام راحل سے محبت کا ایک نمونہ اپنا ذاتی گھر بیچ کر امام کی خدمت میں گئے۔

مولانا سید حسن نقوی نے محسن ملت پاکستان کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوۓ، سرکار محسن ملت کی ترجمہ و تالیف کردہ علمی اثاثوں کا ذکر کیا اور ولادت سے آخر تک ابتدائی حالات زندگی سے لے کر وفات تک انکی قومی ملی دینی خدمات کا تزکرہ کیا۔

اس کے بعد حوزہ علمیہ قم کی علمی شخصیت حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ضیغم الرضوی دام عزہ  نے "حیات انسان اور زندگی گزارنے کے طریقہ"  کے موضوع پر مفصل خطاب کیا اور آخر میں رجل فقیہ حضرت حبیب ابن مظاہر کی شخصیت اور انکی امام وقت سے محبت و جانثاری اور مصائب کو بیان کیا۔

واضح رہے کہ اس عظیم الشان پروگرام میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب علمی شخصیات اور مختلف اداروں کے مسئولین نے شرکت کی۔

آخر میں تمام مرحومین خصوصا حضرات حجت الاسلام والمسلمین محسن ملت ابوذر زمان علامہ۔سید صفدر حسین نجفی رہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رہ حجت الاسلام مولانا شیخ ملازم حسین باہنر حجت الاسلام مولانا شیخ اعجاز حیدر مظاہری و خادم مکتب تشیع الحاج سیٹھ نوازش علی ساعتی کی بلندی درجات کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور منتظمین کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .