۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ مہدی مہدوی پور نمایندہ ولی فقیہ ہندوستان نے مجلس کو خطاب کیا آپ نے علامہ کو حبیب ابن مظاہر سے تشبیہ دی اور بیان فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام نے حبیب ابن مظاہر کو رجل فقیہ قرار دیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بر صغیر کے مشہور عالم اور خطیب علامہ ابن علی واعظ طاب ثراہ کی مجلس چہلم ان کے آبائی وطن شیعہ نگر رجیٹی ضلع ہاپوڑ میں منعقد ہوئی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا بعدہ مختلف علماء و دانش وران نے علامہ کی جامع شخصیت کے مختلف پہلوووں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی شخصیت کو اپنی مثال آپ قرار دیا مولانا سید سعید الحسن نقوی نے مولانا کو بے مثال استاد اور منفرد صفات کے حامل مربی کے طور پر قرار دیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

مولانا کمیل اصغر زیدی نے کہا علامہ ابن علی واعظ بے مثال مربی اور استاد ہائے کے ساتھ ساتھ نہایت با کمال شخصیت کے مالک تھے آپ ایک عالم با عمل تو دوسری طرف بہترین مدیر تھے ۔اس کے بعد حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ مہدی مہدوی پور نمایندہ ولی فقیہ ہندوستان نے مجلس کو خطاب کیا آپ نے علامہ کو حبیب ابن مظاہر سے تشبیہ دی اور بیان فرمایا کہ امام حسین علیہ السلام نے حبیب ابن مظاہر کو رجل فقیہ قرار دیا تھا۔

مجلس کے اختتام پر نمائندہ ولی فقیہ در ہند نے علامہ ابن علی واعظ طاب ثراہ کی دو مطبوعہ کتب اور خصوصی شمارے کی رو نمائی کی جس میں کثیر تعداد میں علماء اور مومنین نے شرکت کی نماز ظہرین کے بعد مجلس عزا سے مولانا ناظم علی واعظ نے خطاب کیا مولانا نے علامہ کو ایک نعمت الہی بتایا اور ان کی ہمہ جہت خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ہماری قوم ایک بہترین عالم اور مربی سے محروم ہوگئی۔مجلس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .