جمعہ 4 دسمبر 2020 - 00:39
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس

حوزہ/ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی مرحوم ہرطبقے کی حمایت میں ایک مضبوط آواز تھے۔مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میر ظفر اللہ جمالی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ظفر اللہ جمالی ایک مدبر اور اصول پسند سیاست دان تھے۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ظفر اللہ جمالی کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی مرحوم ہرطبقے کی حمایت میں ایک مضبوط آواز تھے۔مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha