۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری

حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران میں ایک عالم باعمل بنام حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آقای استاد شیخ جعفر الہادی رحمۃ اللہ علیہ تھے جو مختلف علوم و فنون سے آراستہ ہونے کے ساتھ ایک بہترین اور مایۂ ناز خطاط بھی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران میں ایک عالم باعمل حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آقای استاد شیخ جعفر الہادی رحمۃ اللہ علیہ کی خبر رحلت پر حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضائہ تسلیما لأمرہ
العلماء باقون مابقی الدھر
تاریخ اسلام میں بہت سارے علماء و مراجع عظام گذرے ہیں جنکی مخلصانہ خدمات، تعلیم و تربیت کو زندہ رکھاجائے گا۔
لیکن علمائے کرام میں بہت کم ہیں جو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اپنے زمانے کے مشہور و معروف خطاط بھی ہوں۔
لیکن جمہوری اسلامی ایران میں ایک عالم باعمل بنام حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج آقای استاد شیخ جعفر الہادی رحمۃ اللہ علیہ تھے جو مختلف علوم و فنون سے آراستہ ہونے کے ساتھ ایک بہترین اور مایۂ ناز خطاط بھی تھے۔
 انکی نستعلیق و غیر نستعلیق خطاطی صرف مشہور نہیں تھی بلکہ انہوں نے علوم و معارف اسلامی کی ترویج و اشاعت کے علاوہ خطاطی میں سیکڑوں شاگرد پیدا کیئے جو اس وقت خود خطاطی کی تعلیمات میں ماہر ہیں۔
لیکن افسوس کہ کچھ دیر قبل اچانک ہارڈ اٹیک کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے وہ جلیل القدر عالم دین اس فانی جہان سے دار ابدی کی طرف انتقال فرما گئے ہیں۔
انکی رحلت سے صرف انکے عزیز و اقارب و متعلقین سوگوار نہیں ہیں بلکہ بہت سارے علماء، طلاب عزیز اور ملت ایران جو انکی خدمات سے مفید ہوتے تھے وہ سوگوار ہیں۔
اس دلخراش اور غمناک ترین موقعے پر دکھی دل سے اپنے زمانے کے امام حضرت امام العصر عج، مقام معظم رہبری مدظلہ العالی،علماء و طلاب ، اور انکے عزیز و اقارب و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔
اور اس ممتاز عالم دین کی روح پر فتوح کی بلندی اور جوار آئمہ معصومین علیہم السلام میں مقام حاصل کرنے کیلئے دست بہ دعا ہوں۔
اللہم آمین یارب العالمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان۔

سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .