۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرم علی حیدری

حوزہ/ ایسے صدر محترم پہ ہمیں فخر و ناز ہے جو ایک عالم باعمل ہونے کے باوجود رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ اس طرح محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی، نائب صدر مدارس امامیہ پاکستان نے اپنے تبریکی پیغام میں کہا کہ حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے سابقہ متولی، سابقہ چیف جسٹس جمہوری اسلامی ایران، ملت ایران کے منتخب صدر محترم حضرت آیۃ اللہ الحاج سید ابراھیم رئیسی مدظلہ العالی کو جمہوری اسلامی ایران کے صدارتی منصب پہ فائز ہونے پہ سب پہلے مقام معظم رہبری مرجع تقلید شیعیان جہان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ آقای سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی اور ایرانی عوام خواہ وہ ایران کے اندر ہیں یا خارج از ایران ہیں ، خادمین حرم مطہر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خدمت میں دل کی اتھا گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یقینا اس سید بزرگوار عالم باعمل اور تجربے کار شخصیت سے جمہوری اسلامی ایران کی عوام اور نظام کی مشکلات حل ہو جائیں گی۔حکم نامہ منصبِ صدارت رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے انہیں حکومتی ذمیداران کے سامنے دیا۔اور حکم نامہ منصبِ صدارت لینے کے بعد جمہوری اسلامی ایران کے صدر محترم نے اپنے خطاب میں کمالِ عقیدت و احترام کا اظہار کیا کہ میرا دل تو چاہتا تھا کہ اِس منصب پہ فائز ہوتے ہی اپنے پیارے رھبر کے ھاتھوں کے بوسے لوں لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے میں اس افتخار سے محروم رہا۔

ایسے صدر محترم پہ ہمیں فخر و ناز ہے جو ایک عالم باعمل ہونے کے باوجود رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ اس طرح محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔

آج نہ صرف مقام معظم رہبری مدظلہ العالی،مراجع تقلید شیعیان جہان،ایرانی عوام خوش ہیں بلکہ آج ہمارے آقا و مولا حضرت امام العصر و الزمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف بھی بہت خوش ہیں کہ سید زادہ اس منصب پہ فائز ہوئے ہیں۔

امید ہے کہ پورے ملک عزیز جمہوری اسلامی ایران کی فلاح و بہبودی کے ساتھ ساتھ حوزہ ہائے علمیہ کی تقویت کیلئے خصوصی اقدامات انجام دیں گے۔
 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .