۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی سید ابراھیم رئیسی مدظلہ العالی کی شاندار فتح پر ہم جملہ اراکین ِ مجمع علماء و خطباء حیدرآبا ددکن (تلنگانہ)ہندوستان کی جانب سے آقائی رئیسی مدظلہ العالی کو صمیم ِقلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں نیز رھبرِ معظم دامت برکاتہ،ملّت ِ ایران،امّتِ مسلمہ بالخصوص حضرتِ ولی عصر بقیۃ اللہ الاعظم امام مھدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمات میں ھدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ہندوستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
رہبر ِمعظم ،ملّتِ ایران اور امّتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے ھدیۂ تبریک و تہنیت
ایران میں تیرھویں صدارتی انتخابات میں آقائی رئیسی آٹھویں رئیسِ جمھوری اسلامی ایران منتخب
برادرانِ ملّت ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ 
نہایت مسرت و شادمانی کے ساتھ یہ خبرسنی گئی کہ رھبر ِ معظم آقائی سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی نے ایران مین حال ہی میں تیرھویں صدارتی انتخاب کے موقع پر ایرانی عوام سے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب کے دوران فرمایا تھا کہ ’’ اسلامی نظام جمہوریت اور اسلامیت کی دو بنیادوں پر استوار ہے۔اور جمہوریت عوام کی بھر پور مشارکت سےحاصل ہوتی ہے‘‘خدا کا شکر ہے کہ رھبر ِمعظم کی آواز پر ایرانی عوام نےنہایت گرم جوشی کے ساتھ لبیک کہتے ہوئے بھاری تعداد میں ۱۸؍ جون کو ہوئے انتخاب میں حصہ لیا اور آج اس کا نتیجہ آیا جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی سید ابراھیم رئیسی دام ظلہ العالی کو آٹھواں رئیسِ جمھوری اسلامی ایران منتخب کیا ۔  
حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی سید ابراھیم رئیسی حرم امام رضا علیہ السلام کے کئی سال تک متولی رہے ہیں۔جمھوری اسلامی ایران کی سپریم کورٹ کے کئی سال تک چیف جسٹس رہے ہیں۔شورای نگہبان کے سرگرم رکن رہے ہیں۔غرض نہایت سنجیدہ ،تعلیم یافتہ اورتجربہ کار مذ ہبی و سیاسی بلند پایہ رھنما کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔
حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی سید ابراھیم رئیسی مدظلہ العالی کی شاندار فتح پر ہم جملہ اراکین ِ مجمع علماء و خطباء حیدرآبا ددکن (تلنگانہ)ہندوستان کی جانب سے آقائی رئیسی مدظلہ العالی کو صمیم ِقلب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں نیز رھبرِ معظم دامت برکاتہ،ملّت ِ ایران،امّتِ مسلمہ بالخصوص حضرتِ ولی عصر بقیۃ اللہ الاعظم امام مھدی عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمات میں ھدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں:۔
گر قبول افتد ز  ہے عزّ و شرف
ہم اراکینِ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ھندوستان  حجۃ الاسلام والمسلمین آقائی سید ابراھیم رئیسی مد ظلہ العالی کی صحت و سلامتی کے لئے بارگاہِ خداوندی میں دعا گو ہیں۔اور امید کرتے ہیں کہ آپ کے دورِ صدارت میں پر برکت اسلامی نظام کے زیر سایہ ایرانی عوام اور حکومت اور امتِ مسلمہ کو ترقی و استحکام کے زیادہ سے زیادہ اسباب و مواقع فراھم ہوں گے۔ان شاء اللہ المستعان۔ فقط ۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ                             
خیر اندیش
حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن(تلنگانہ) انڈیا۔
تا0 ریخ : ۱۹؍ جون ۲۰۲۱ء؁

تبصرہ ارسال

You are replying to: .