۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
مودی

حوزہ/ ہندوستان کے وزیر اعظم نے بھی سیاسی رہنماؤوں کی سنت کو جاری رکھتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کو صدارت کی مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو حالیہ صدارتی انتخابات میں فتح یابی پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھا کہ وہ انقلاب اسلامی ایران کا صدر منتخب ہونے پر جناب رئیسی کو مبارکباد دیتے ہیں اور ایران و ہندوستان کے مضبوط رشتوں کو مزید مضبوط بنائے جانے میں انکے تعاون کے خواہاں ہیں۔

سیریا کے صدر بشار اسد، لبنان کی اسمبلی کے چیئرمین نبیہ بری، عراقی صدر برہم صالح اور وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی، روسی صدر ولادیمیر پوتین، متحدہ عرب امارات کے چیف شیخ خلیفہ بن زائد آل نحیان، ترکی کے صدر رجب طیب اردغان، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، عمان کے نریش حیثم بن طارق، اور آذربایجان کے وزیر اعظم الہام علی اف نے بھی الگ الگ نوید تبریک بھیج کر ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .