۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ

حوزہ/ نو منتخب صدر محترم سید ابراھیم رئیسی کی خدمت میں باالخصوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ یہ صدارتی دور ملت ایران کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ انقلاب اسلامی کو مزید استحکام بخشنے والا دور ثابت ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کے عوام نے ایک بار پھر اپنی عزم کے ذریعے اندرونی اور بیرونی دشمن کو مایوس کردیا ہے۔ ایرانی عوام نے جس انداز میں 18 جون کو تیرہویں صدارتی انتخاب میں  حصہ لے کر نظام اسلامی  پر اپنا بھروسہ قائم رکھا اس نے ایک بار پھر بیرونی و اندرونی دشمن کے تمام تر منصوبہ اور اندازوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔اور اس کے نتیجے میں ملت ایران کو  خداوند متعال نے عشرہ کرامت میں بہترین عیدی سے نوازا ہے ۔ 

اس انتخاب میں ایک واضح اکثریت کے ساتھ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر تمام ملت شہید پرور کی خدمت میں بالعموم اور مقام معظم رہبری و خود نو منتخب صدر محترم سید ابراھیم رئیسی کی خدمت میں باالخصوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ یہ صدارتی دور ملت ایران کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ انقلاب اسلامی کو مزید استحکام بخشنے والا دور ثابت ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .