۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

حوزہ/اتحاد جوانان انقلابی بحرین نے کامیاب ایرانی صدارتی الیکشن کے نتیجے میں حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی کی نمایاں کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مقاومتی اور مزاحمتی تحریکوں نے الگ الگ پیغامات میں،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے دشمنوں کو مایوس اور ایک عظیم تاریخ رقم کرنے پر ایرانی قوم اور رہبر انقلاب کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

اتحاد جوانان انقلابی بحرین نے کامیاب ایرانی صدارتی الیکشن کو سراہتے ہوئے رہبر انقلاب اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس تہنیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم 
"وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِـمْ فَجَآءُوْهُـمْ بِالْبَيِّنَاتِ فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّـذِيْنَ اَجْرَمُوْا ۖ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِيْنَ." ہم نے تم سے پہلے ان کی قوم کی طرف رسول بھیجے ۔ وہ ان کے پاس ہماری روشن دلیلیں لے کرگئے (مگر جب پندونصائیح نے کوئی فائدہ نہ بخشاتو) ہم نے مجرمین سے انتقام لیا (اور ہم نے مومنین کی مدد کی) اور مومنین کی مدد کرنا ہم پر ہمیشہ فرض ہے۔(سورہ مبارکہ روم آیۃ 47)

اتحاد جوانان انقلابی بحرین، اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی،مجلس خبرگان کے وسطی اور دیہی اسلامی کونسل کے چھٹے انتخابات میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے تناظر میں حاصل ہونے والی عظیم کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای مدظله العالى اور ایرانی غیور قوم کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتی ہے۔

اتحاد جوانان انقلابی بحرین آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی کی نمایاں کامیابی اور شائستہ انتخاب پر ان کی خدمت میں بھی تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے ایرانی غیور عوام کی خدمت اور ان کو درپیش اقتصادی مشکلات سمیت سیاسی اور معاشی غیر قانونی پابندیوں کی برطرفی اور اسلامی حکومت کی سربلندی کے لئے خداوند کریم سے نو منتخب صدر کی توفیقات میں اضافہ کے لئے دعا گو ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے 18جون کو ہونے والے تاریخ ساز انتخابات،دشمنوں کی مایوسی  اور تاریخ میں ایک اہم باب کے اضافے کا باعث بنے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مقاومت پسند قوم نے بڑی تعداد میں اس تاریخ ساز انتخابات میں حصہ لے کر ایک بار پھر اعلان کردیا کہ ہم امام خمینی اور شہداء رحمۃ اللہ علیہم،امام خامنہ ای اور شہید سردار قاسم سلیمانی کی راہ پر ثابت قدم ہیں۔

اتحاد جوانان انقلابی بحرین ایک بار پھر ایرانی غیور عوام کی خدمت میں،انقلاب اسلامی کے باوفا ترین شخصیت آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی کے شائستہ انتخاب پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر جناب آیۃ اللہ رئیسی یمن،بحرین،سوریہ،لبنان اور فلسطین سمیت دیگر اسلامی ممالک میں مزاحمتی اور مقاومتی تحریکوں کی حمایت کو قدس شریف اور مقبوضہ فلسطین کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔

اتحاد جوانان انقلابی بحرین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .