۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے کہا کہ دشمن کی سازشیں ناکام ہوئیں اور ایک بار پھر ایران میں صدارتی انتخابات مکمل ہوئے اور نتائج نے ایک بار پھر استکبار کی نیندیں حرام کر دی ہیں اب مخالفین انقلاب بھی یہ کہنے پر مجبور ہوں گے ریئسی ( میرے رئیس یعنی میرے صدر )۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا نے کہا کہ دشمن کی سازشیں ناکام ہوئیں اور ایک بار پھر ایران میں صدارتی انتخابات مکمل ہوئے اور نتائج نے ایک بار پھر استکبار کی نیندیں حرام کر دی ہیں اب مخالفین انقلاب بھی یہ کہنے پر مجبور ہوں گے ریئسی ( میرے رئیس یعنی میرے صدر )۔

انہوں نے کہا کہ آٹھویں امام کی ولادت کے جشن کے ایام میں امام رضا علیہ السلام کے شہر سے تعلق رکھنے والے آقای رئیسی ایران کے آٹھویں صدر کے طور پر منتخب ہونے پر، میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور رہبر معظم و ملت ایران کی خدمت میں بالخصوص اور دنیا کے امن و عدل پسندوں کی خدمت میں بالعموم مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ کریم اس انقلاب کو اشرار عالم سے محفوظ رکھے اور اس انقلاب کو انقلاب امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا پیش خیمہ ثابت فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .