۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
هیئت علمای بیروت

حوزہ/ انجمن علمائے بیروت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی نمایاں کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ملت ایران کو ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن علمائے بیروت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی نمایاں کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ملت ایران کو ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔

علمائے بیروت نے کہاکہ ایرانی قوم نے سخت شرائط اور مختلف چیلنجز کا سامنا ہونے کے باوجود ہمیشہ کی طرح اپنی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

انجمن علمائے بیروت نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عصر حاضر میں ایران طاقتور ترین استکباری ممالک کے مقابلے میں کھڑا ہے،مزید کہا کہ حقیقت سے دور، جھوٹی خبریں اور افواہوں کے باوجود ایرانی قوم نے بڑے پیمانے پر انتخابات میں حصہ لے کر اپنے شعور اور بصیرت کو ثابت کردیا اور انتخابات کو متأثر کرنے میں کوشاں دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم نظام جمہوریہ اسلامی کے وفادار ہیں اور ایک ایسے نظام کی حمایت کی ہے جو اپنی قوم کو علمی اور فکری سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں خودمختار بنانا چاہتا ہے۔

علمائے بیروت نے حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی کی نمایاں کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای،ملت ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے نو منتخب صدر حجۃ الاسلام رئیسی کی مزید کامیابیوں اور عزت و وقار کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .