۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام و المسلمین حمید صفار هرندی نماینده ولی فقیه در سوریه

حوزہ/شام میں نمائندہ ولی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں نئے صدر کے عنوان سے حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی کے شائستہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شام میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین حمید صفار ہرندی نے اپنے ایک پیغام میں، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں نئے صدر کے عنوان سے حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی کے شائستہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

اس تہنیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم 

جناب حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی 
سلام علیکم!

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات کے تناظر میں جناب عالی کا شائستہ انتخاب، ایران سمیت خطے کے مسلمانوں اور خاص طور پر مزاحمتی ممالک کے درمیان خوشی کی ایک لہر دوڑنے کا باعث بنا ہے۔

ایرانی معزز عوام نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت کر کے  انقلاب کے خیرخواہوں کو خوش اور دشمنوں کو مایوس کردیا اور 18جون کو وطن عزیز کی افتخار آمیز تاریخ کے عنوان سے ثبت کردیا۔

ہماری قدر دان اور ذہین قوم نے ایک عظیم تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ،ایک ایسے خدمتگار اور مخلص عالم دین کو حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے لئے منتخب کیا ہے جس کی مدیریت مختلف شعبوں میں بے نظیر رہی ہے۔

میں اس عظیم کامیابی پر ولی امر المسلمین حضرت امام خامنہ ای،ایرانی غیور عوام اور عوامی خدمت کے لئے اس عظیم عہدے کو سنبھالنے پر آپ کی خدمت میں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملت ایران کے لئے آپ کے توسط سے پر وقار زندگی کی بارگاہ الٰہی میں توفیق کی آرزو کرتا ہوں۔

شام میں نمائندہ ولی فقیہ 
حمید صفار ہرندی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .