ہفتہ 19 جون 2021 - 14:45
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نو منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئے +تصاویر

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر،13ویں صدارتی امیدوار ایرانی چیف جسٹس حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کی مبارکباد پیش کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی تہران سے رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین حسن روحانی، اسلامی جمہوریہ ایران کے 13ویں صدارتی امیدوار چیف جسٹس حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی نمایاں کامیابی کی مبارکباد پیش کرنے سپریم کورٹ پہنچے اور ان سے ملاقات کے بعد تبریک پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں عوام کی انتخابات میں کثیر تعداد میں شرکت اور اس کا نظام جمہوریہ اسلامی ایران کے اقتدار پر نمایاں اثرات پر گفتگو کی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اب تک الیکشن کمیشن کی طرف سے حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں ہوا ہے تاہم ایران کی دینی،سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے اس عظیم کامیابی پر مبارکباد کے پیغامات جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha